وفاقی کابینہ ڈویژن نے سال 2024 میں ہونے والی چھٹیوں کا اعلامیہ جاری کردیا

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وفاقی کابینہ ڈویژن نے سال 2024 میں ہونے والی چھٹیوں کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔اعلامیے کے مطابق سال کی پہلی سرکاری چھٹی 5فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر ہوگی اور 23 مارچ کو یوم پاکستان کی عام تعطیل ہوگی۔

عیدالفطر کی چھٹیاں 10، 11 اور 12 اپریل کو ہوں گی اور یکم مئی کو یوم مزدور کی چھٹی ہوگی جبکہ عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں 17 سے 19 جون تک ہوں گی۔ محرم کی چھٹیاں 16اور17جولائی کو یوم عاشور پر ہوں گی۔
اسی طرح، 14اگست کو یوم آزادی پر چھٹی ہوگی اور 16 ستمبر کو عید میلادالنبیﷺ کی چھٹی منائی جائے گی جبکہ 9نومبر کو یوم اقبال اور 25 دسمبر کو قائداعظم کے یوم ولادت پر چھٹی ہوگی۔اس کے علاوہ بینکوں کی چھٹیوں کا بھی اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق یکم جنوری کو بینکوں کی چھٹی ہوگی، اختیاری چھٹیوں کے حوالے سے یکم جنوری کو نئے سال کی اختیاری چھٹی ہوگی۔

غیرمسلموں کے لیے 14 فروری کو بسنت پنچمی کی بھی اختیاری چھٹی ہوگی، 8مارچ کو ”شیوارتری“ کی اختیاری چھٹی ہوگی جبکہ شب معراج 7فروری کو بھی اختیاری چھٹی کی جا سکتی ہے اور شب برات کی 25فروری کو اختیاری چھٹی بھی ہوگی۔ہندووؤں کے تہوار ہولی پر 24مارچ اور دولہندی 25مارچ کو چھٹی کی جاسکتی ہے۔ گڈ فرائیڈے 29مارچ اور ایسٹر کی چھٹیاں 31مارچ سے یکم اپریل تک ہوں گی۔ یساکھی کے تہوار کیلئے 13کی اختیاری چھٹی ہوگی۔بہائی کمیونٹی کیلئے عید رضوان کی چھٹی 21اپریل کو ہوگی، بدھا پرنیما کیلئے 23مارچ کی اختیاری چھٹی ہوگی اور پارسیوں کے نئے سال ”نوروز“ کی چھٹی 15اگست کو ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے