عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی پارلیمانی بورڈ کے اجلاس، تمام کیٹیگریز کیلئے درج زیل ارکان نامزد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ارباب ہاؤس میں زیر صدارت صوبائی پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین اصغرخان اچکزئی منعقد ہوا جس میں ارکان نواب ارباب عبدالظاہر کاسی انجینئر زمرک خان اچکزئی مابت کاکا شریک رہے اجلاس میں 8فروری کو منعقد ہونیوالے عام انتخابات کیلئے عوامی نیشنل پارٹی کے قومی اسمبلی صوبائی اسمبلی خواتین اور اقلیت نشستوں کیلئے ارسال ہونیوالے درخواستوں پر تفصیل سے غور خوض ہوا اور اتفاق رائے سے تمام کیٹیگریز کیلئے درج زیل ارکان نامزد کردئیے گئے جس کے مطابق این اے 251 شیرانی کم ڑوب کم قلعہ سیف اللہ کیلئے نامزد امیدوار حاجی شفیع میرزئی متبادل انجنئیر عبدالرسد خان کاکڑ،این اے 252موسی خیل کم بارکھان کم لورالائی کم دکی کیلئے نامزد کردہ امیدوار شازیہ بی بی،این اے 253 ہرنائی کم سبی کم زیارت کم ڈیرہ بگٹی نامزد امیدوار سردار فرید اللہ خان دمڑ جبکہ متبادل ولی داد میانی،این اے 257 حب کم لسبیلہ کم آواران نامزد امیدوار نواز علی برفت متبادل گوہر ایڈوکیٹ،این اے 262 کوئٹہ 1 کیلئے نامزد امیدوار حاجی نصرالدین کاکڑ متبادل ملک تاج بازئی ایڈوکیٹ،این اے 263 کوئٹہ2 کیلئے نامزد امیدوار اصغر خان اچکزئی متبادل سنیٹر نوابزادہ عمر فاروق کاسی،این اے 264 کوئٹہ 3 کیلئے نامزد امیدوارحاجی نورا حمد رخشانی قبائلی متبادل نذرعلی،این اے 265 پشین کیلیے نامزد امیدوار رشید خان ناصر متبادل عبید اللہ عابد،این اے 266 قلعہ عبداللہ کم چمن کیلئے نامزد امیدوار محیب اللہ کاکڑ متبادل خان امان اللہ خان اچکزئی ہوں گے اجلاس میں صوبائی نشست حلقہ پی بی1شیرانی کم ڑوب کیلئے نامزد امیدوار سردار امیر اللہ خان کبزئی،پی بی2 ڑوب کیلئے نامزد امیدوار علاالدین مندوخیل متبادل شیخ زمرک خان مندوخیل،پی بی 3 قلعہ سیف اللہ نامزد امیدوار ملک امان اللہ کاکڑ متبادل ڈاکٹر غلام صدیق کاکڑ،پی بی 4 موسی خیل کم بارکھان نامزد امیدوار شازیہ بی بی،پی بی 5 لورالائی ڈاکٹر عطاگل متبادل منظور کاکڑ ایڈوکیٹ،پی بی 6دکی عزت خان ناصر،پی بی7زیارت کم ہرنائی ولی داد میانی متبادل عبدالخالق دومڑ،پی بی8سبی نامزد امیدوار ارشد خان،پی بی21 حب عبیدالرحمن متبادل اسرار زہری،پی بی22لسبیلہ نواز علی برفت متبادل امیر نواز خٹک،پی بی 38 کوئٹہ 1 ملک نعیم خان بازئی متبادل ملک اجمل خان بازئی،پی بی 39 کوئٹہ 2 ملک تاج محمد خان بازئی ایڈوکیٹ متبادل ملک خان ولی ناصر،پی بی 40 کوئٹہ3 عبدالاحد،پی بی 41 کوئٹہ 4 انجنئیر زمرک خان اچکزئی متبادل ملک ابراہیم کاسی،پی بی 42 کوئٹہ 5 سید یاسین آغا،پی بی 43 کوئٹہ 6 ابدال خان کاسی،پی بی 44 کوئٹہ7 امیرحمزہ پی بی45 کوئٹہ8 نذرعلی،پی بی 46 کوئٹہ 9 ثنااللہ عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدوار ہوں گے جبکہ خواتین کی مخصوص نشست کیلئے عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے نامزد کردہ امیدوارسلمیٰ کاکڑ ہوں گی اقلیت نشست کیلئے عوامی نیشنل پارٹی کی نامزد کردہ امیدوار نسرین ارشد ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے