سیاست میں آنے کا مقصد عوام کی خدمت ہے،میر شعیب نوشیروانی

خاران (ڈیلی گرین گوادر)سیاست میں آنے کا مقصد صرف اور صرف عوام کی بے لوث خدمت ہے اور اس اہم مقصد کو ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ نبھانے کی انتھک کوشش کریں گے،عام آدمی کے مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر داخلہ میر شعیب نوشیروانی نے نوتیزئی ہاؤس خاران میں مسلم لیگ ن رہنماؤں، کارکنوں اور علاقائی معتبرین قبائلی عمائدین کے مختلف وفود سے بات کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وہ عوام میں گھل مل گئے۔انہوں نے کہا خاران کے ہر شعبے کو توجہ دینا اور آگے لے جانا ان کا مشن ہے اور ان کی پوری کوشش ہے کہ عوامی مفاد کے میگا پراجیکٹس یہاں لائیں تاکہ خاران ترقی کرے اور نوجوانوں کو روزگار بھی ملے۔انہوں نے کہا کہ وہ عوام کے مسائل سے غافل نہیں وہ ہروقت اپنے عوام کے بارے میں سوچتے ہیں اور اس سلسلے میں وقتاًفوقتاً علاقے کے مشیران کی رائے بھی لیتے ہیں۔انہوں نے یقین دلایا کہ وہ عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور کیا گیا ہر انتخابی وعدہ پورا کرکے دکھائیں گے ہماری سیاست کا مقصد خدمت ہے اور عوام کے ساتھ رہ کر دلی سکون ملتا ہے انہوں نے کہا ہر سیاست دان کا حق ہے کہ عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھے عوام اپنے ووٹ دیتے ہیں اپنے مسائل حل کرنے کیلئے حقیقی معنوں وہی سیاست دان کامیاب ہوتا ہے جو اپنے دروازے عوام کیلئے چوبیس گھنٹے کھلے رکھتے ہیں ہمارے دروازے اپنے عوام کیلئے انشاء اللہ کھلیں رہیں گے خاران کے عوام کا غم و درد میرا اپنا درد و غم ہے انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت میں یقین رکھتا ہے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف نے ملک سمیت بلوچستان کو اپنے دور میں ترقی کے راہ پر گامزن کیا ہے ہم اپنے عوام کے بنیادی مسائل سے واقف ہے اور عوامی خدمت میں مصروف عمل ہیں اور عوامی مسائل کے حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں انشاء اللہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو کھبی بھی مایوس نہیں کرے گا سابق صوبائی وزیر داخلہ میر شعیب جان نوشیروانی نے کہا عوام ہی ہماری اصل طاقت اور سرمایہ ہے ہم نے 2018 کے الیکشن ہارنے کے باوجود عوامی خدمت کا سفر جاری رکھا ہوا تھا انشاء اللہ اپنے عوام سے جو جو وعدے کریں گے ان کو ضرور عملی جامہ پہنا کر دم لینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے