سندھ بلوچستان فیسٹیول کھیلوں کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا، درا بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ڈائریکٹر جنرل کھیل درا بلوچ نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے سے اِن کی صلاحیتیں نکھر کر سامنے آتی ہیں۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 2024 میں کھیلوں کی مزید ایونٹ منعقد کئے جائیں گے سال کا اغاز انٹر اسکول سپورٹس گالہ سے کریں گے جو کہ 10 جنوری2024 سے شروع ہوگا۔ اس کے فورا بعد دوسرا سندھ بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول منعقد کیا جائے گا۔یہ ایونٹ بلوچستان کے مختلف شہروں میں منعقد کیا جائے گا جہاں موسم معتدل ہے جیسا کہ حب چوکی، نصیر آباد، اوتھل اور کنڈ ملیر شامل ہیں جہاں کرکٹ، فٹبال، شوٹنگ بال، بیچ فٹ بال، فٹ والی، بیچ کرکٹ، ایتھلیٹکس، اونٹ ریس اور ملاکڑا سمیت کئی کھیلوں کو شامل کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل کھیل درا بلوچ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ روایتی کھیلوں کے ساتھ ثقافتی کھیلوں پر بھی توجہ دی جائے تاکہ عام آدمی کو بھی نمائندگی کا حق مل سکے۔ سدرن بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول کے کامیاب انعقاد کے بعد اب ہم نادرن بلوچستان اسپورٹس فیسٹیول کی طرف جا رہے ہیں جو کہ پشین اور لورالائی میں منعقد کیا جائے گا۔ جس میں نادرن بلوچستان کے ڈسٹرکٹ شرکت کریں گے اور اس کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے