بلو چستان، عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے 57امید واروں نے کا غذات نا مزد گی جمع کر وادیئے، ترجمان الیکشن کمیشن

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے 57امید واروں نے کا غذات نا مزد گی متعلقہ ڈی آر او او ر آر او کے دفاتر میں جمع کر وادیئے۔ ترجمان الیکشن کمیشن بلو چستان کے مطابق بدھ کو بلو چستان سے قومی اسمبلی کی 16نشستوں پر 11امید واروں نے کا غذات نا مزدگی جمع کروائے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حلقہ این اے 263کوئٹہ II، حلقہ این اے 256خضدار سے تین تین جبکہ حلقہ این اے 257حب لسبیلہ، آواران سے 2،حلقہ این اے 252مو سیٰ خیل، با رکھان، لو رالائی، دکی، این اے 258پنجگور، کیچ، این اے 262کوئٹہ I سے ایک ایک امیدوار نے پہلے روز کا غذات نامزدگی جمع کروائے۔ ترجمان صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی اسمبلی کے 51جنرل حلقوں میں حصہ لینے کے لئے 46امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں پہلے روز پی بی 11جھل مگسی،پی بی 41کوئٹہ میں چار چارجبکہ حلقہ پی بی 5لورالائی، پی بی 13نصیر آباد، پی بی 18خضدار، پی بی 26کیچ، پی بی 37مستونگ، پی بی 38کوئٹہ میں تین تین امیدواروں نے کا غذات نامزدگی جمع کروائے۔ ترجمان کے مطابق بلو چستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 7زیا رت کم ہرنائی، پی بی 14نصیر آباد، پی بی 14جعفر آباد، پی بی 20خضدار، پی بی 29پنجگور، پی بی 34نوشکی، پی بی 39کوئٹہ، پی بی 46کوئٹہ میں دو دو جبکہ حلقہ پی بی 19خضدار، پی بی 31واشک، پی بی 40کوئٹہ، پی بی 42کوئٹہ میں ایک ایک امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے دیئے ہیں۔ ترجما ن کے مطابق کا غذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ 22دسمبر تک جا ری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے