بلوچستان کے عوام اب باشعور ہو چکے ہیں کھوکھلے نعرے لگانے والوں کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے، نواب ثناء اللہ خان زہری
خضدار(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنماء سابق وزیر اعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری سے جھالاوان ہاؤس کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء سابق چیئرمین زہری میر فرید خان زہری چیئرمین کرخ وڈیرہ محمد فاروق جاموٹ میر عامر زہری میر زیرک زہری نے ملاقات کی۔اس سے پہلے نواب ثنا اللہ خان زہری سے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے ڈپٹی جنرل سیکر یٹری خان محمد بڑیچ صوبائی افس سیکریٹری اختر حسین نے بھی ملاقات کی اور پارٹی امور سمیت دیگر مختلف موضوعات پر خیال کیا گیا۔پارٹی رہنماؤں نے قائد بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری کو پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر کوئٹہ کی تاریخی جلسہ عام اور تربت میں ورکرز کنونشن کی کامیابی پر مبارکباد دی۔ملاقات میں جھالاوان کی سیاسی صورتحال 8 فروری کے عام انتخابات سمیت پارٹی امور اور دیگر مختلف موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی،ملاقات میں ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی صلاح الدین زہری بھی شریک تھے۔اس موقع پر نواب ثنا اللہ خان زہری نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام اس دفعہ پاکستان پیپلز پارٹی کے حق میں اپنا فیصلہ دے گی ہم انشاء اللہ پورے ملک کی طرح بلوچستان میں بھی اکثریت حاصل کریں گے بلوچستان کے عوام اب باشعور ہو چکے ہیں کھوکھلے نعرے لگانے والوں کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست کا مقصد عوام کے محرومیوں کے خاتمہ ہے نواب ثناء اللہ خان زہری نے مزید کہا کہ ہم انشاء اللہ الیکشن جیت کر بلوچستان کے غریب نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے اور بلوچستان کے عوام کو خوشحال بنانے کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں گے بلوچستان کے عوام بلوچستان کو ایک بدلا ہوا صوبہ محسوس کریں گے،اس موقع پر حاجی علاؤ الدین زہری پرسنل سیکرٹری نواب زہری میر خان محمد زہری بھی موجود تھے۔