استحکام پاکستان پارٹی ایک عوامی جماعت ہے جو رنگ، نسل کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، ر یحانہ حبیب جالب بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) استحکام پاکستان پارٹی کے صوبائی صدر سعد اللہ ترین اور خواتین ونگ کی صدر ریحانہ حبیب جالب بلوچ نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی ایک عوامی جماعت ہے جو رنگ، نسل کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، استحکام پاکستان پارٹی ملک بھر میں اقلیتی برادری کی مشکلات کو ختم کر نے اور مسائل کو حل کر نے کے لئے جدو جہد کر تی رہے گی، جلد ہی آئی پی پی میں قبائلی معتبرین کی شمولیت بھی متوقع ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں شمولیتی پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پر بلو چستان عوام پارٹی سے تعلق رکھنے والے تقاش بھٹی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر نے کااعلان کردیا۔ سعد اللہ ترین اور ریحانہ حبیب جالب بلوچ نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کو بلو چستان میں آئے ہوئے ایک ماہ بھی نہیں ہوا لیکن پارٹی دن بدن صوبے میں مقبولیت حاصل کر تی جا رہی ہے، صوبے کے باشعور عوام صوبے میں تر قی اور خو شحالی کی ضامن صرف اور صرف استحکام پاکستان پارٹی کو سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی میں شمولیت اختیار کر نے والی اقلیتی برادری کو خوش آمدید اور مبارکباد پیش کر تے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی ملک بھر میں اقلیتی برادری کی مشکلات کو ختم کر نے اور مسائل کو حل کر نے کے لئے جدو جہد کر تی رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے