کیسکوکی نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی، 73 شنٹ اور ٹیمپرڈمیٹرز تبدیل
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزارت توانائی(پاور ڈویژن) کی خصوصی ہدایات پر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) صوبہ بھرکے تمام آپریشن سرکلز میں نادہندگان اوربجلی چوروں کیخلاف بلاامتیاز کاروائیاں کررہی ہے اوراس سلسلے میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبہ بھرمیں کیسکوکے تمام آپریشن سرکلز میں منگل کے روزبھی بڑے پیمانے پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں جس کے دوران کیسکوٹیموں نے کوئٹہ شہر میں کارروائی کرتے ہوئے 73 شنٹ اور ٹیمپرڈمیٹروں کو اُتارکر تبدیل کردئیے،جن پر بعد ازاں ڈٹیکشن کی مدمیں جرمانے عائد کئے گئے نیز اسی دوران کیسکوسریاب،زرغون اور سٹی ڈویژن کے زیرانتظام کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں نادہندگان کے107کنکشنز بھی بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے جن میں گھریلو،کمرشل اور دیگر پرائیوٹ نادہندہ صارفین شامل ہیں۔اسی طرح خضدارسرکل کے تحت کیسکوٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے مستونگ کے علاقہ سے کمیونٹی واٹر سپلائی کے 2ٹرانسفارمرز بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر اُتاردئیے جنہیں بعد ازاں کیسکواسٹورمیں جمع کرادئیے گئے نیز اس دوران گھریلواور کمرشل نادہندگان کے113 کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کرنے کے علاوہ بقایاجات کی مدمیں نادہندگان سے12لاکھ روپے کی ریکوری عمل میں لائی گئی جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں بھی تقریباً2 لاکھ15ہزار روپے وصول کئے گئے۔علاوہ ازیں کیسکولورالائی سرکل نے کارروائی کے دوران سرکل کے مختلف علاقوں سے گھریلو اور کمرشل نادہندگان کے53کنکشنز منقطع کردئیے جبکہ اِس دوران بقایاجات کی مدمیں 17لاکھ30ہزارروپے کی ریکوری وصول کئے گئے نیز ڈٹیکشن کی مدمیں بھی ایک لاکھ 80 ہزارروپے وصول کئے گئے۔علاوہ ازیں سبی سرکل میں کارروائی کے دوران ٹیموں نے 67گھریلو اور کمرشل نادہندگان کے کنکشنز منقطع کردئیے جبکہ نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 26لاکھ روپے ریکوری عمل میں لائی گئی نیز ڈٹیکشن کی مدمیں ایک لاکھ80 ہزارروپے بھی وصول کرلئے گئے۔کیسکومکران سرکل کے تحت بھی منگل کے روزتربت، گوادر اور پنجگور کے علاقوں میں کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران44نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرنے کے علاوہ بقایاجات کی مدمیں 12لاکھ 34ہزارروپے وصول کئے گئے۔اس کے علاوہ پشین سرکل نے بھی نادہندگان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پشین شہر سے ایک ٹرانسفارمربلوں کی عدم ادائیگی پراُتاردئیے نیز کارروائی کے دوران چمن، پشین،خانوزئی اوریاروکے علاقوں سے 58گھریلواور کمرشل نادہندہ صارفین کے کنکشنز عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے جبکہ مختلف نادہندگان سے بقایاجات کے17لاکھ 34ہزارروپے کی ریکوری عمل میں لائی گئی نیز کارروائی کے دوران ڈٹیکشن کی مدمیں 2لاکھ69ہزارروپے بھی وصول کرلئے گئے۔واضح رہے کہ وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کے احکامات پر کیسکوصوبہ بھرمیں تمام آپریشن سرکلو میں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہے۔ لہٰذاتمام صارفین بجلی منقطع ہونے یا کسی بھی ممکنہ پریشانی اور زحمت سے بچنے کیلئے اپنے بجلی بلوں کی برقت ادائیگی کے ساتھ ساتھ اپنے بقایاجات بھی جمع کروائیں نیز تمام صارفین بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجنتاب کریں اوربجلی چوروں کی نشاندہی کرکے اس قومی مہم میں کیسکوکے ساتھ تعاون کریں۔