کوئٹہ سٹی الائنس کا عام انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سٹی الائنس کا مشاورتی اجلاس زیر صدارت یونس بلوچ منعقد ہوا، اجلاس میں طویل مشاورت کے بعد ایک کور کمیٹی تشکیل دی گئی جبکہ الائنس کا سرپرست اعلیٰ رضا الرحمن، کنوینر یونس بلوچ اور ڈپٹی کنوینر محمد حنیف خوندئی کو اتفاق رائے سے منتخب کیا گیا جبکہ کور کمیٹی ارکان میں محمد اسلم رند، چوہدری نعیم کریم، تنویر یوسفزئی، محمد سجاد، لیاقت راجپوت، عزیز الرحمن، عطاء اللہ خلجی، آصف ایڈووکیٹ، جاوید نواز، علی پراچہ، شاہ زمان غلزئی، محمد سلام، محمد ساحر اعوان، محمد عمران، محمد فرخ شہزاد، زین الدین آغا، جعفر انصاری، احسن شیرازی اور چوہدری عامر کے نام شامل ہیں جبکہ متذکرہ کور کمیٹی میں مزید توسیع بھی کی جائے گی اور نئے ممبران کو مشاورت سے شامل کیا جائیگا۔ مشاورتی اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے طویل بحث کی گئی اور کوئٹہ کی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا گیااور ساتھ ہی یہ فیصلہ کیا گیا کہ کوئٹہ شہر کی قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ان امیدواروں سے جوکہ شہر کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں اور ان کے حل کیلئے الائنس کے اغراض و مقاصد سے مطابقت رکھتے ہوں ان کی حمایت کیلئے الائنس کی کور کمیٹی مذاکرات کرکے فیصلہ کریگی۔ اجلاس میں الائنس کو مزید وسعت دینے کے لئے وکلاء برادری، لیبر یونیز اور دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں سے رابطے کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جوکہ کوئٹہ شہر کے مسائل کے حل کیلئے فکر مند ہیں اور شہر اور یہاں بسنے والے تمام لوگوں کی خدمت کو مقدم رکھتے ہیں کور کمیٹی کے اجلاس کے انعقاد ہر دس دن میں کرانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے