کوئٹہ، علمدار روڈ پر بندر کا حملہ، 5 افراد زخمی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ پر آنے والے ایک بندر کو پکڑنے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں، مذکورہ بندر نے 2 روز کے دوران حملہ کر کے 5 افراد کو کاٹ کر زخمی کر دیا۔بندر کو پکڑنے کے لیے وائلڈ لائف کے حکام سے رابطہ کیاگیا۔کوئٹہ کے علاقے علم دار روڈ کے مکینوں نے بتایا ہے کہ علم دار روڈ پر ایک بندر 2 روز سے موجود ہے جسے پکڑنے کی کوششیں اب تک ناکام رہی ہیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق مذکورہ بندر 2 روز کے دوران 5 افراد کو زخمی کر چکا ہے۔علاقہ مکینوں نے بتایا کہ بندر ابھی بھی ایک گھر کی چھت پر موجود ہے۔علاقہ مکینوں نے بتایاکہ انہوں نے بندر پکڑنے کے لیے پولیس سے رابطہ کیا مگر انہوں نے بندر پکڑنے سے معذرت کر لی، اب وائلڈ لائف کے حکام سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے