کرسمس خوشیاں پیار محبت کا پیغام لیکر آتا ہے عیسائی برادری کو کرسمس کی خوشیاں مبارک ہو، میر رحمت صالح بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام کرسمس کی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ کرسمس خوشیاں پیار محبت کا پیغام لیکر آتا ہے عیسائی برادری کو کرسمس کی خوشیاں مبارک ہو۔نیشنل پارٹی کا عوام سے رشتہ انسانیت کا ہے اور یہ رشتہ انتہائی معتبر و قابل احترام ہے۔باوقار و روشن سماج کی تشکیل کو ممکن بنانے کیلئے تفریق و تقسیم کی منفی رویوں کو ختم کرنا ہوگا۔انتخابات کی وجہ سے کرسمس کی تقریب کو قبل از وقت منعقد کیا ہے کارکن انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی کے لئے دن رات محنت کریں۔نیشنل پارٹی کی عوام کی طاقت سے کامیابی حاصل کریگی اور بلوچستان میں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی سربراہی میں حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک حقیقی سیاسی جماعت ہے جو مکمل سیاسی وڑن اور انتخابی منشور رکھتی ہے۔جو بلوچستان کو تعمیر و ترقی اور عوام کو خوشحال و باوقار بنانے کی ہے۔اور صوبے کو فرسودہ پسماندہ سماج سے چھٹکارا دلانے کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجگور تربت گوادر خضدار آوران قلات مستونگ کویٹہ بارکھان حب کوہلو نصیر آباد و رخشان ریجن میں پارٹی کارکنوں کی محنت و جدوجہد سے پارٹی مضبوط و مستحکم ہوگی ہے کارکن تمام تر چیلنجرز کا مقابلہ اپنی کمٹمنٹ و فکری ونظریاتی وابستگی سے کررہے ہیں۔انتخابات میں نیشنل پارٹی مضبوط پوزیشن حاصل کریگی۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی ریسرچ سیکرٹری آغا گل مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی آصف جان مسیح امیلیہ آشر کھوکھر نے بھی خطاب کیا۔پاسٹر ناصر نے صوبے کی تعمیر و نیشنل پارٹی کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کی۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی صوبائی ضلعی قاہدین اور کارکن موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے