چین میں زلزلہ، 100 سے زائد افراد ہلاک

بیجنگ:چین میں زلزلے نے تباہی مچا دی، 6.2 شدت کے زلزلے سے شمال مغربی صوبہ گانسو لرز اٹھا، متعدد رہائشی عمارتیں زمیں بوس ہونے سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں سیکڑوں افراد زخمی اور درجنوں لاپتہ ہو گئے ہیں، مزید ہلاکتوں کا خدشہ کا کیا جا رہا ہے،چینی حکومت نے امدادی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

چینی حکومت کے مطابق ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، زلزلے کی گہرائی 35 کلو میٹر اور مرکز چین کے شہر لانزوسے 102 کلو میٹر دور جنوب مغرب تھا رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ زلزلے کے اثرات کا جائزہ لینے اور مقامی امدادی کارروائیوں کے لیے رہنمائی فراہم کرنے کے لیے ایک ورک ٹیم کو متاثرہ علاقوں میں روانہ کر دیا گیا ہے

واضح رہے ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری انڈین اور تیسری اریبئین ہے۔ زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں ميں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے۔ زلزلہ قشر الارض سے توانائی کے اچانک اخراج کی وجہ سے رونما ہوتا ہے، يہ توانائی اکثر آتش فشانی لاوے کی شکل ميں سطح زمين پر نمودار ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے