نوجوان قوم کے معمار ہوتے ہیں خاران میں نوجوانوں کی سیاسی عمل میں شمولیت سے مجھے انتہائی خوشی ہورہا ہے ، عبدالقادر بلوچ
خاران (ڈیلی گرین گوادر) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ ، میر اکرم راسکوئی ، میر داد شاہ مینگل ، سردار گہرام ریکی چئیرمن بلوچ اسٹوڈنٹ کونسل کے حبیب بلوچ ، سرخاران یوتھ الائنس کے سربراہ جاوید ڈومکی ، یحییٰ قمبرزئی ، اخلاق حسنی، شاہزیب بلوچ ، عزیز اکرم ایڈوکیٹ ، فضل الرحمان بلوچ ، طاہرجوشی ، سلمان ملنگزئی و دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا سابق وفاقی وزیر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار خاران کے یوتھ کو اس طرح منظم کرکے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے جس سے نوجوانوں میں سیاسی شعور اور اپنے معاشی و معاشرتی زندگی سے متعلق فیصلہ کرنے اور سوال اٹھانے کا احساس پیدا ہوتا ہے نوجوان ہمارے روشن مستقبل کا ضامن اور قیمتی اثاثہ ہیں انہوں نے کہا کہ یوتھ کانفرنس کا مقصد خاران کی یوتھ کو منفی سوچ سے نکال کر حقیقی ترقی پسند اور مثبت سوچ کی طرف لانا ہے۔ تاکہ ہمارے نوجوانوں کو سچ اور جھوٹ کا فرق اور احساس دلانا ہی ہمارا بنیادی مقصد ہے سابق وفاقی وزیر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کا مذید کہنا تھا یوتھ کانفرنس کا مقصد نوجوانوں کو سیاسی طور پر منظم کرنا ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی میں یوتھ کی ہمیشہ مکمل سپورٹ کی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کا چیرمین نوجوان قیادت بلاول بھٹوزرداری کررہے ہیں اور ان کو اپنے نوجوانوں کی سیاسی شعور اور انکے مسائل کا ہمیشہ ادراک ہے اور ہماری پارٹی نے نوجوانوں کی سیاسی تربیت کا بھرپور خیال رکھا گیا ہے انھوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں نوجوان طبقہ کی اہمیت اوران کی سیاسی عمل میں بطور ووٹر شمولیت خاص توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ سیاست میں نوجوانوں کی آمد نئے سیاسی رجحانات کو جنم دینے کا سبب بنتا ہے جس معاشرے میں نوجوانوں کو اپنے مسائل اور مثبت سوچ کا نتیجہ ملتا ہے وہ نوجوان قوم کے معمار ہوتے ہیں خاران میں نوجوانوں کی سیاسی عمل میں شمولیت سے مجھے انتہائی خوشی ہورہا ہے اور یہی نوجوان اپنے سیاسی قیادت کو بہت سے معاملات میں چیلنج بھی کرتے ہیں۔ ان کے سامنے سوشل یا ڈیجیٹل میڈیا کی نئی طاقت بھی ہے اور اسی طاقت کی بنیاد پر ہم نوجوان نسل کی آوازوں کو قومی سیاست میں سن بھی رہے ہیں اور دیکھ بھی رہے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے کہا پاکستان پیپلزپارٹی میں نوجوان ووٹرز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اب کوئی بھی سیاسی جماعت نوجوان ووٹرز کو نظر انداز نہیں کرسکتی اس وقت ہر جماعت کی کوشش ہے کہ نوجوانوں کو اپنی طرف متوجہ کرسکیں۔ پروگرام کے آخر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے تمام نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا اور خصوصا یوتھ ونگ رہنما داد شاہ مینگل نے پروگرام کا انعقاد کرکے حقیقی معنوں میں ایک اہم کردار ادا کیا اور میں اسکو خراج تحسین پیش کرتا ہوں