فیض آباد دھرنا کمیشن میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو طلب کیے جانے کا امکان

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)فیض آباد دھرنا کمیشن میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو طلب کیے جانے کا امکان ظاہر کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق کمیشن کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل (ر )فیض حمید کے لیے سوال نامہ تیار کیا گیا ہے، اُس وقت کے ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی نے کمیشن میں اپنا بیان قلمبند کروا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ساجد کیانی نے ٹی ایل پی کیخلاف آپریشن میں بیرونی مداخلت کی تردید کر دی ہے جبکہ ساجد کیانی کی جانب سے 3گھنٹے تک بیان ریکارڈ کروایا گیا ہے۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان ،سابق وزیر داخلہ احسن اقبال بھی بیان ریکارڈ کراچکے ہیں اور سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد اور سابق چئیرمین پیمرا ابصار عالم کا بیان بھی ریکارڈ ہوچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے