فواد چوہدری کی اڈیالہ جیل میں اوپن ٹرائل کی درخواست دائر

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری نے اڈیالہ جیل میں اوپن ٹرائل کی درخواست دائر کر دی۔فواد چوہدری نے درخواست میں موقف دیا کہ شفافیت کے لیے جیل سماعت اوپن کی جائے، مجھے فیملی اور وکلا سے ملنے کی اجازت نہیں، لوکل اور انٹرنیشنل میڈیا کے بغیر ٹرائل قابل اعتراض ہے۔

درخواست میں لوکل اور بین الاقوامی میڈیا کو جیل ٹرائل کورٹ کور کرنے کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی۔ فواد چوہدری نے استدعا کی کہ اوپن ٹرائل کا حکم دیا جائے۔فواد چوہدری نے وکیل فیصل چوہدری کے ذریعے اوپن ٹرائل کی درخواست دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے