فزیو تھراپی میں ثبوت پر مبنی نقطہ نظر شعبہ طب میں کلیدی کردار کا حامل ہے، ڈاکٹر شبیر احمد لڑی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی اف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ ڈاکٹر شبیر احمد لڑی نے کہا ہے کہ فزیو تھراپی میں ثبوت پر مبنی نقطہ نظر شعبہ طب میں کلیدی کردار کا حامل ہے۔ شعبہ طب کی یہ شاخ نیا ہونے کی وجہ سے لوگ اس کی افادیت سے اب تک صحیح انداز میں اگاہ نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی یو ایم ایچ ایس کے زیر اہتمام فزیو تھراپی میں مثبت ثبوت پر مبنی نقطہ نظر سے متعلق ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر رجسٹرار بی یو ایم ایچ ایس سید اورنگزیب، پروفیسر ڈاکٹر ندیم صمد شیخ، ڈاکٹر حنیفہ سلیمان، ڈاکٹر اصغر خان، طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی پروفیسر ڈاکٹر شبیر لہڑی نے کہا کہ فزیوتھراپی ناگہانی واقعات، روڈ حادثات صدمہ تھراپی، ہڈی و جوڑ اور طب کے دیگر شعبوں میں مریضوں کی دستی علاج کی مدد فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے طلبہ و طالبات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے پڑھائی پر دھیان دے اور شعبہ طب کی اس شاخ میں زیادہ صلاحیت موجود ہیں انہوں نے کہا کہ فزیو تھراپی سے متعلق افراد کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ایم ایس اور پی ایچ ڈی کے پروگرام شروع کیے ہیں۔ اور فزیوتھراپی کے طلباء و طالبات کو شعبہ عصبی جراحی میں باری باری مشق کے لیے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبہ کو مزید ترقی دینے کے لیے قابل اور اہل اساتزہ کو پڑھانے کے لیے مقرر کیا جائے گا۔ڈاکٹر صمد خان نے اس موقع پر اپنی خطاب میں کہا کہ دنیا کے دیگر شعبوں کی طرح شعبہ طب میں بھی جدت آئی ہے اور علاج کے طریقے تبدیل ہو چکے ہیں۔ شعبہ طب میں فزیو تھراپی کے کردار سے اب انکار ممکن نہیں اور فزیوتھیراپیسٹ ڈاکٹروں کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے