ریٹائرڈ ایڈیشنل سیشن جج مسعود عمر خان مکان کی چھت سے گر کر جاں بحق
کاہنہ (ڈیلی گرین گوادر)ویلنشیا ٹاؤن میں مکان کی چھت سے گر کر ریٹائرڈ ایڈیشنل ڈسٹرک اینڈ سیشن جج مسعود عمر خان جاں بحق ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والے ریٹائرڈ ایڈیشنل ڈسٹرک اینڈ سیشن جج مسعود عمر خان کی عمر 75 سال تھی، وہ اپنے گھر کی چھت پر چل رہے تھے جب اچانک دوسرے گھر کے صحن میں گھر کر جان کی بازی ہار گئے۔
اہل خانہ کا کہنا ہے مرحوم ہارٹ کے مریض تھے، واقعہ کی اطلاع ملنے پر کاہنہ پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ سر دست اہل خانہ کوئی کارروائی نہیں کرنا چاہتے۔