بزرگ سیاستدان کی بلوچستان کے حوالے سے بڑے خدمات اور لازوال جدوجہد ہے، یاسمین لہڑی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی نے جاری بیان میں بزرگ سیاستدان بی ایس او کے بانی ڈاکٹر عبدالحی بلوچ کے فرزند چنگیز حئی ایڈوکیٹ کو ان کی ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بزرگ سیاستدان کی بلوچستان کے حوالے سے بڑے خدمات اور لازوال جدوجہد ہے۔جو تاریخ میں ہمیشہ نمایاں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو مجموعی چیلنجرز سے نبرد آزما ہونے کے لیے نوجوانوں کو حقیقی سیاسی عمل کا حصہ بننا ہوگا۔سیاسی شعور سے اراہستہ نوجوان ہی قوم و وطن کی دفاع حقوق اور سلامتی کے لیے کردار ادا کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی سیاسی اصولوں پر متعین جماعت ہے۔جو تنظیمی اداروں اجتماعی قیادت و فیصلوں سرزمین کے دفاع اور عوامی حقوق کے حوالے مکمل و جامع منشور و پروگرام رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں نوجوان سنجیدگی و سیاسی شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کریں اور بہتر مستقبل کی نوید صبح بن جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے