کوئٹہ شہر کے وسطی علاقوں سبزل روڈ اور سریاب روڈ ،گیس پریشر کا مسئلہ حل ہو چکا ہے، انور بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے موسم سرما میں عوام میں ہیٹروں کے استعمال اور احتیاطی تدابیر سے متعلق حفاظتی آگاہی مہم کا آغازکردیا گیا موسم سرما میں شہریوں کو امکانی نقصانات سے آگاہ کرنے کے حوالے سے اشتہاری مہم کے سلسلے میں ادارے کی سروس وینز کا فلیٹ مارچ بھی کیاگیاآگاہی کے لئے اشتہاری گاڑیوں کا یہ کارواں شہر کے مختلف علاقوں میں گشت کرتا رہے گا۔ ریجنل جنرل مینیجر بلوچستان انور بلوچ نے کہا کہ موسم سرما میں عوام میں آگاہی کے لیے یہ مہم شروع کی جاتی ہے کیونکہ موسم سرم امیں عوام کی بے احتیاطی کی وجہ سے حادثات رونما ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام میں شعور کے لیے مزید پروگرام بھی ہونگے۔انوربلوچ نے کہا کہ شہر کے وسطی علاقوں سبزل روڈ اور سریاب روڈ پر بھی گیس پریشر کا مسئلہ حل ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر میں ڈیمانڈ اور سپلائی برابر ہے۔ ترجمان سوئی سدرن سلمان صدیقی نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے آگاہی مہم سے شہریوں کی اموات میں واضح کمی ہوئی ہے آگاہی مہم میں میڈیا اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے