پیپلزپارٹی ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے، شریف خلجی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کی صوبائی کونسل کے ممبر حاجی شریف خان خلجی نے کہاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں بلوچستان سے سب سے بڑی پارلیمانی جماعت بن کر سامنے آئے گی، الیکشن کمیشن کی آئینی واخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ نہ صرف انتخابات کو شفاف یقینی بنائے اور تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلینگ فرراہم کرے،سپریم کورٹ آف پاکستان کا 8فروری کو ہی انتخابات کرانے کا فیصلہ قوم کی ترجمانی ہے پی ٹی آئی نے انتخابی عمل کوسبوتاژ کرنے کی کوشش کی جس میں اسے ناکامی کامنہ دیکھناپڑا۔یہ بات انہوں نے پیر کو نواں کلی میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکر سینکڑوں افراد نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا۔حاجی شریف خان خلجی نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی آئینی،قومی،عوامی خدمات اور کارکردگی کی بنیاد پر عام انتخابات میں حصہ لیکر بھرپور کامیابی حاصل کریگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں قائد عوام اور بے نظیر بھٹو کے نظریہ منشور پروگرام پی پابند اور کاربند پارٹی ہے آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات کو صاف اور شفاف بناناالیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے عام انتخابات کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی لیکن سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی آئی کی اس کوشش کو ناکام بنادیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہاکہ 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان سمیت چاروں صوبوں سے بھاری اکچریت سے کامیابی حاصل کریگی اور بلاول بھٹو زرداری ملک کے نئے وزیراعظم ہونگے۔ انہوں نے نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ انکی شمولیت سے پارٹی کوئٹہ میں مزید فعال اور منظم ہوگی نئے شامل ہونے والے ساتھی پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کوگھرگھرپہنچانے میں اپناکرداراداکریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے