نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کل کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑکل کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے، ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ آج منگل کو کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔اس موقع پر وہ پرائم منسٹر یوتھ سکلز ڈیولپمنٹ پروگرام، پی ٹی وی بولان سے ہزارگی زبان کی نشریا ت کا افتتاح کریں۔ وزیراعظم نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی سے ملاقات بھی کریں گے۔