مسلم لیگ (ن) بلوچستان سے صوبائی و قومی اسمبلی کی خواتین اور اقلیتی مخصوص نشستوں کے امیدواروں کے انٹرویو 20دسمبر کو ہونگے

کوئٹہ(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے بلوچستان سے صوبائی و قومی اسمبلی کی خواتین اور اقلیتی مخصوص نشستوں کے امیدواروں کے انٹرویو 20دسمبر کو لاہور میں ہونگے۔ مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری عبدالوہاب اٹل کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل اور جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑکی مشاورت سے بلوچستان سے قومی و صوبائی اسمبلی میں خواتین اور اقلیت مخصوص نشستوں کے خواہشمند امیداروں کے انٹرویو 20دسمبر بدھ کی صبح 9بجے مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہونگے۔تمام امیدواروں کو بروقت پہنچنے کی تاکید کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے