مردم شماری میں کام کررنے والے اساتذہ کے بقایا جات فوری ادا کئے جائیں،محمداسلم
اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) مردم شماری میں کام کررنے والے اساتذہ کے بقایا جات فوری ادا کئے جائیں اگر جلد ادائیگی نہ کی گئی تو آنے والے جنرل الیکشن میں ڈیوٹی دینے سے بائیکاٹ کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع لسبیلہ گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن لسبیلہ کے صدر محمد اسلم رونجھو، چئیرمین عبدالواحد سومرو، جنرل سیکرٹری قاضی احسان الحق بلوچ، آرگنائزر محمد اسلم عدیل، عبدالحمید رونجھو، یار محمد وفا، پرنس قاسم رونجھو، محمد افضل قاضی، شبیر احمد داروغہ، جاوید گل، عنایت اللہ شاہوک، غلام محمد گلفام دودا، علی اکبر، عبدالصمد، شوکت علی سوری، محمد اسلم رونجھو نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ مردم شماری میں اپنے فرائض سرانجام دینے والے اساتذہ کے بقایا جات کی رقم تاحال ادائیگی نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے، انہوں نے کہاکہ اساتذہ کرام نے شدید گرمی،دشواریوں، مشکلات اور رمضان المبارک کے باوجود مردم شماری کو اپنا قومی فریضہ سمجھ کر دور افتادہ علاقوں میں گھر گھر جاکر تین مہینے تک بخوبی احسن طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دیئے، لیکن افسوس کئی ماہ گزر گئے اساتذہ کرام کو انکے بقایا جات کی ادائیگی میں لَیت و لعل سے کام لیا جارہا، انہوں نے کہاکہ اگر فی الفور بقایا جات کی ادائیگی نہیں کی جاتی تو آنے والے جنرل الیکشن سے بائیکاٹ پر غور کیا جائیگا جس کی تمام تر ذمہ داری وفاقی وزیر خزانہ اور محکمہ شماریات اور مقامی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔