صوبائی الیکشن کمشنر کی چیف سیکرٹری بلوچستان سے ملاقات ،عام انتخابات میں سیکورٹی و دیگر انتظامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال

کوئٹہ(اڈیلی گرین گوادر) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان اعجاز انور چوہان کی پیر کو چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان سے ملاقات،آئندہ عام انتخابات میں سیکورٹی و دیگر انتظامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرچیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے کہا کہ انتخابات کے پر امن انعقاد کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں الیکشن کے پر امن انعقاد کے لئے سیکورٹی اور ٹرانسپورٹ پلان تیار کی جا رہی ہے پر امن اور شفاف انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔چیف سیکرٹری بلوچستان نے صوبائی الیکشن کمشنر کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے الیکشن کے پر امن انعقاد کے لئے بھر پور تعاون کریں گے۔ اس موقع پرصوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان اعجاز انور چوہان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہیں انتخابات کے آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن مکمل طور پر تیار ہے پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسران اور ریٹرننگ افسران کی ٹریننگ کا سلسلہ جاری ہے پولنگ اسٹیشنز پر بنیادی سہولیات کو یقینی بنایا جائے جن علاقوں میں سیلاب کی وجہ سے پولنگ اسٹیشنز متاثر ہوئے انکی مرمت کو یقینی بنایا جائے۔ ملاقات کے دوران ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان زاہد سلیم اور کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری سلمان چوہدری بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے