سرداراختر جان مینگل کی جمعیت کے سرپرست اعلیٰ مولانا قمرالدین سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل اور بی این پی کے سینئر اراکین کے ہمراہ جامعہ عربیہ اسلامیہ مرکزی جامع مسجد بازار خضدارکا دورہ کیااور جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی سرپرست وامیر جے یوآئی خضدار مولانا قمرالدین صاحب اور جے یوآئی خضدار کے ذمہ داران سے ملاقات کی ملاقات میں ملکی علاقائی مسائل،حالیہ قومی انتخابات،بی این پیااور جمعیت اتحاد سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ملاقات میں جمعیت کے سینئر رہنماؤں سینیٹر مولانا فیض محمد سمانی،مفتی عبدالقادر شاہوانی،مولانا محمد اسحاق شاہوانی،مولاناعنایت اللہ رودینی،سابق ایم پی اے میر یونس عزیز زہری،سردار علی محمد قلندرانی،وڈیرہ غلام سرور موسیانی، جسٹس ر عبدالقادر مینگل،حافظ حمیداللہ مینگل،مولانا عبدالکریم متوکل،مولانا محمد ابراہیم مینگل،مولانا بشیر احمد عثمانی،طلحہ قمر،حافظ جمیل احمد ابرار،بی این پی کے واجہ لعل جان مینگل،آغا سلطان ابراہیم خان،سابق ایم این اے عثمان ایڈووکیٹ،عبدالنبی بلوچ،ماسٹر عبدالغفور مینگل،سعداللہ خان مینگل،سفر خان میں گل،ایڈووکیٹ خالد محمود،ایڈووکیٹ غلام نبی غلامانی،میر صادق غلامانی،اعجاز مینگل سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے