تفرقے لسانیت شخصیت پرستی قوم پرستی نے ہمیں تقسیم وکمزور کر دیا ہے، لیاقت بلوچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاکہ تفرقے لسانیت شخصیت پرستی قوم پرستی نے ہمیں تقسیم وکمزور کر دیا ہے ایمان وتقوے کی طاقت،قرآن وسنت ہی ہماری بنیادہے۔انسانوں پر انسانوں ومراعات یافتہ طبقات کی نہیں اللہ کے دین کو غالب ہونا چاہیے یہی کامیابی اوروحدت کا راستہ ہے۔سیاست مستحکم نہ ہوتو ملک میں عدم استحکام آئیگا سلامتی کو خطرات لاحق ہوں گے۔ معیشت واسٹیٹ بنک آئی ایم ایف کے حوالے کرکے تباہ کر دیا گیاہے آئی ایم ایف کے بدترین شرائط عوام کا مقدر نہیں ہونا چاہیے وسائل سے مالامال باصلاحیت عوام پاکستان کیلئے بڑی اقتصادی طاقت موجود ہے۔بدقسمتی سے فوجی حکمران،پی ڈی ایم،پیپلز پارٹی،پی ٹی آئی کی ترجیحات سود،قرضوں کا ناسور،بدعنوانی کی لعنت،آئی ایم ایف کی بدترین شرائط نہیں اور نہ ہی عوام کے دکھوں پریشانیوں ومشکلات کو دور کرنا ہے عام آدمی عزت کی روٹی،امن،روزگار،سہولیات اور بنیادی حقوق کیلئے ترس گیے ہیں ریاست بھی عوام کے حقوق کو تسلیم نہیں کر رہی۔نام نہاد سیاسی لیڈر وپارٹیوں کا اقتدارکیلئے اسٹبلشمنٹ کے دروازے پر سجدہ ریز ہونے کی وجہ سے اسمبلی، پارلیمنٹ بے وقار،سیاسی عدم استحکام،سیاسی پارٹیاں بدنام ہورہی ہیں۔ سیاسی لیڈرزبدعنوان،لٹیرے نااہل ہوتوکرپشن زدہ لوگوں کی وفاداری ان کو مل جاتی ہیں۔کرسی واقتدارکیلئے عوام ملک وملت کو رسواوتبا ہ کیے جارہے ہیں مقتدرقوتوں کیساتھ سیاستدان نے بھی اپنی بے عملی سے ملک کو اس نہج پر پہنچایا ہے جماعت اسلامی لٹیروں اسٹبلشمنٹ کے غلام اور ان کے درپرسجدہ ریز ہونے والی نہیں ہم اللہ کے مخلوق کی خدمت،اسلامی نظام نافذ کیلئے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے کچلاک کے علاقے کلی سملی فٹبال گراؤنڈ میں عظیم الشان ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیاکنونشن میں کثیرتعدادمیں عواما لناس جماعت اسلامی کے ورکرزوذمہ داران نے شرکت کی۔اس موقع پر ورکرزکنونشن سے امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی،امیر ضلع حافظ نورعلی،نائب امیر صوبہ مولانا عبدالکبیر شاکر،ملک عبدالرحیم ناصر،عبدالمجید سربازی،ملک محمد عباس کاکڑ،مفتی تنویراحمدکاکڑ،محمد ہاشم کاکڑ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔لیاقت بلوچ نے کاکہاکہ راولپنڈی افغان عوام کی فتح کو تسلیم کرتے ہوئے افغانستان کیساتھ تعلقات برادر اسلامی ہمسائیہ ملک سمجھ کر کریں۔بلوچستان کے لاپتہ افراد،ٹارگٹ کلنگ وبدامنی کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور حل کیلئے مخلصانہ عملی کام کی ضرورت ہے۔غزہ فلسطین کے عوام کیساتھ پاکستان وعالم اسلام کھڑے ہیں بدقسمتی سے فلسطین وکشمیر کے مسئلے پر اقوام عالم ومسلم حکمرانوں کا رویہ ٹھیک نہیں مسلم حکمران کب تک غلامی اختیار کرتے ہوئے اقتدار بچانے کیلئے خاموش رہیں گے۔انبیاء کی سرزمین قبلہ اول کو ہر صورت اسرائیلی درندوں سے آزادہوناچاہیے۔دنیامیں ہر طرف فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی ہورہا ہے اس لیے کہ اسرائیل دہشت گردی نسل کشی وظلم کر رہا ہے۔ الیکشن سے فرار وبھاگنے والی صورتحال ختم ہوگئی۔آئین کی بالادستی جمہوریت کی بقاء عوام کی ترقی وخوشحالی کیلئے منصفانہ بروقت غیر جانبدارانہ الیکشن ضروری ہے۔دھوکہ،ناانصافی،مفادات کی سیاست کرنے والوں نے سیاست کوکاروبار بناکر بدنام کر دیا ہے۔ہم اس سیاسی جمہوری نظام کے قائل ہیں جس میں سچائی کا عمل دخل، جمہورکی رائے کا احترام ہوعام آدمی کو حق،انصاف ملے وسائل کی منصفانہ تقسیم،بنیادی حقوق تسلیم کیا جائے۔بلوچستان سلگتے مسائل وانتشار سے دوچار ہے انتشارمیں ریاستی قوتوں کی بے تدبیری نے بیرونی قوتوں کو اپناکھیل کھیلنے کا موقع مہیا کیا ہے۔عام آدمی حقیقت میں تعلیم روزگارانصاف امن چاہتاہے کسان اورتاجرعزت،قار کے ساتھ روزی،نوجوان ہنر مند،بیرون ملک کام کرنے والے لوگ مستقبل کا تحفظ چاہتے ہیں لیکن بلوچستان بدامنی ٹارگٹ کلنگ کی آماجگاہ بن گیا ہے۔پاکستان میں فوج وعوام کے درمیان فاصلوں کابڑھنا ٹھیک نہیں لوگوں کے دلوں وزہنوں میں سوالات پیدا ہورہے ہیں اسمبلی پارلیمنٹ عدالت ہے لیکن مجرموں کو سزانہیں مل رہی۔مجرم کوسزاکے بجائے غائب ولاپتہ کیاجاتاہے انصاف کے دروازے سونے کی چابی سے کھلتے ہیں یہی بدامنی بڑھنے کا ذریعہ ہے اندھی طاقت کے ذریعے لوگوں کو مشکلات کا شکار بنارہے ہیں یہی نفرتوں کا ذریعہ بن رہے ہیں طاقت کے زور کر کسی کو دیرتک غلام نہیں بنایا جاسکتاجماعت اسلامی نے سیاست میں رہ کر اتحاد بنائے مگر وہ سب اتحاد ناکام ہوئے اس لیے ہم ترازوکے نشان،اسلامی انقلابی عوامی منشور وکردار اورعوامی فلاحی خدمات کی بنیاد پر انتخابات میں لوگوں کے پاس جانے کا فیصلہ کیا ہے ہمارامنشور عوام کی خدمت ہے جماعت اسلامی نے عوامی کی خدمت کیلئے ملک بھر میں دیانت دار تعلیمیافتہ،جرات مند،امانت داربہترین امیدوارکھڑے کیے ہیں عوام نے اگر جماعت اسلامی کاساتھ دیاتو مسائل مشکلات اورپریشانیوں سے نجات ملیگی انتخابات قریب آتے ہیں بلوچستان کے امیدواروں کو بیڑھ بکریوں کی طرح اغواء کرکے ان کی وفاداریاں تبدیل کروادیے جاتے ہیں۔