بختیار آباد، لہڑی میں دو قبائل کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 1شخص جاں بحق

بختیار آباد(ڈیلی گرین گوادر)لہڑی میں دو قبائل کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لیویز انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر دوطرفہ فارنگ بند کرا دی۔ لہڑی کے علاقے کچھ ٹالانی میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر دو قبائل کے درمیان فارنگ کا واقع پیش آیا جس میں دونوں قبائل ٹالانی برادری اور براہمانی برادری نے موچہ بند ہوکر ایک دوسرے پر جدید اسلحہ سے فارنگ کی۔ فارنگ کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق ہوگیا۔ جانبحق شخص کی شناخت سہراب خان ولد سوالی خان ٹالانی کے نام سے ہوی۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس موقع پر پہنچ گی جہاں پر چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ لیویز فورس نے دونوں قبائل سے مورچے خالی کرا لیے اور جانبحق شخص کی نعش ڈویژنل اسپتال سبی منتقل کر دیا۔ مزید کارروای لیویز فورس بختیارآباد کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے