ہمارے معاشرے میں کتابوں کے دکانیں اکثر بند ہوگئی ہے، نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے قبائلی شخصیت نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر کے فٹ پاتوں پر علمی شخصیات کتاب ہاتھ میں نظر نہیں آئے گا جبکہ بندوق بردار افراد سمگلر ٹائپ لوگ دبدبہ برقرار رکھنے کیلئے اسلحہ ہاتھ میں اٹھائے نظر آئیں گے ہمارے معاشرے میں کتابوں کے دکانیں اکثر بند ہوگئی ہے ان خیالات کا اظہار کوئٹہ پریس کلب میں براہوی زبان کے معروف ادیب دانشور افسانہ نگار ڈاکٹر تاج رئیسانی کی نئی کتاب ”ویئروئی پینٹ” کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے مزید کہا کہ ڈاکٹر تاج رئیسانی علم کے سمندر ہیں انہوں نے اپنے پوری زندگی لکھنے لکھانے کیلئے صرف کی ہے اس موقع پر ڈائریکٹر خان فرنگ آغا امیری ڈاکٹرعبدالقیوم بیدار ڈاکٹر سوسن براہوی افضل مراد نور خان محمد حسنی ڈاکٹر سلیم کرد پروفیسر یوسف مینگل نے بھی ڈاکٹر تاج رئیسانی کی کتاب پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ جہاں مذکورہ اہل علم حضرات میں مذکورہ کتاب کے حوالے سے سیر حاصل بات چیت کی مقررین نے کہا کہ آج کوئٹہ میں اکثر کتابوں کے دوکانیں بند ہوچکی ہے تاہم خوشی اس بات کی ہے کہ ڈاکٹر تا ج رئیسانی ان تمام مباحثہ جس میں تنقیدی آرا بھی شامل تھی وہ بڑ ے تحمل کے ساتھ سن رہے تھے نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے دیگر ادبا اور شعرای کو بھی دعوت دی جنہوں نے کتاب لکھی ہے اور بلوچستان پیش فورم کو موقع دیتا ہے تو ہم اس کے حوصلہ افزائی کیلئے تیار ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے