ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو ایک مر تبہ پھر احتجاج پر مجبوہوں گے، سید الطاف شاہ بخاری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) لواحقین گرینڈ الائنس بلوچستان کے چیئرمین سید الطاف شاہ بخاری نے کہا ہے کہ 19 ستمبر 2022 کو سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے لواحقین کی تعیناتیوں پر عائد پابندی کو کالعدم قرار دے دینے کے باجود لوا حقین کی تقرریوں میں تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں جو کہ سر اسر لوا حقین کے ساتھ ظلم کے متراف ہے، ہمار امطالبہ ہے کہ بلو چستان کے تمام سر کا ری محکموں کو پابند کیا جائے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر عمل درآمد کر تے ہوئے لواحقین کو انکے متوفی والد یا والد کی جگہ تعلیمی قابلیت کے مطابق تعینات کیا جائے بصورت دیگر ہم احتجاج پر مجبورہوں گے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو علی حیدر، طیب، نعمت اور عثمان کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ سید الطاف شاہ بخاری نے کہا کہ بلو چستان کے کئی محکموں کو لواحقین کی تعیناتی میں تاخیر ی حربے استعمال کر نے کے لئے حکومت بلو چستان کی جانب سے بلو چستان کے بے روز گار نوجوانوں کے لئے عمر کی حد میں رعایت کی میعاد اور مدت ختم ہو نے کا بہانہ بھی مل گیا جس سے لواحقین میں بے چینی اور نا امیدی پائی جا تی ہے جبکہ لوا حقین کے کاغذات اس سے پہلے ہی تمام محکموں میں جمع ہو چکے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ لوا حقین کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عمر میں قانون کے مطابق 43سال تک رعایت دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے این او سی آنے کے بعد محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے تمام محکموں کو سرکلر جار ی کیا اور الیکشن کمیشن کی اجازت سے بھر تیوں کا عمل شروع کر نے کا کہا لیکن ابھی تک بہت سے محکمے مختلف حیلے اور بہانوں سے لوا حقین کی تقرری میں لیت ولال سے کام لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مختلف محکموں کی جانب سے عمر میں قانون کے مطابق 43سال تک کی رعایت نگراں صوبائی کابینہ کی منظوری کے باوجود نو ٹیفائی نہ کرنا، عمر میں نرمی مدت ختم ہو نے سے پہلے کاغذات جمع کروانے کے باجود نظر انداز کرنا، محکموں میں خالی آسامیاں ہو نے کے باجود لوا حقین کو نظر انداز کرنا، بہت سے اضلاع اور محکموں میں سال 2007سے پہلے کے لواحقین کو نظر انداز کرنا، قانونی اور پا لیسی کے مطابق تعلیمی قابلیت ہو نے کے باجود چھوٹی پوسٹوں پر تعینات کرنا اور محکمہ لیویز میں لوا حقین کی بھر تی سے بالکل نکار کر نا جیسے تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو ایک مر تبہ پھر احتجاج پر مجبوہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے