ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے عام انتخابات میں قومی وصوبائی اسمبلیوں کیلئے درخواستیں طلب کرلی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے عام انتخابات برائے سال 2024 کے لیے دلچسپی رکھنے والے امیدواروں سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لیے درخواستیں طلب کرلی ہے۔ امیدوار درخواست فارم پارٹی کے مرکزی دفتر واقع علمدار روڈ اور ہزارہ ٹان سے از تاریخ 2023-12-18 اور 2023-12-19 تک شام 6 بجے سے 8 بجے تک نائب چیئرمین اول مرزا حسین ہزارہ اور نائب چیئرمین دوئم عزیز اللہ ہزارہ کے پاس جمع کرا سکتے ہیں۔ درخواستوں کے ساتھ -/15000 روپیہ فیس جمع کرانا ہوگا خواتین اور اقلیتوں کے مخصوص نشستوں کے امیدوار بھی انھی اوقات کے دوران درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔درخواست فارم پارٹی دفاتر میں درج اوقات کے دوران پارٹی کے نائب چیئرمینوں سے وصول کئیے جاسکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے