کوئٹہ اور حب میں اکنامک زون تعمیر کئے جارہے ہیں،پرنس احمد علی بلوچ

اوتھل(ڈیلی گرین گوادر)نگران صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن انڈسٹریز و توانائی پرنس احمد علی بلوچ نے کہاہے کہ کوئٹہ اور حب میں اکنامک زون تعمیر کیئے جارہے ہیں سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی کی حکومت میں ادھورے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے نگران حکومت اقدامات کر رہی ہے،نگران حکومت کا کام صاف اور شفاف انتخابات کروانا ہے۔دو نگراں صوبائی وزرا نے استعفے دئیے ہیں میرا استعفی دینے کا کوئی ارادہ نہیں۔نگراں صوبائی حکومت عوام کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔پرنس احمد علی بلوچ نے مزید کہا کہ ایسا کوئی کام نہیں کریں گے جو غیر آئینی ہو،نگران صوبائی حکومت کے پاس وقت کم اور چیلنجنز زیادہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں ہمیشہ ٹیکسیشن کے شعبے کو نظر انداز کیا گیا ہے لیکن جب سے میں نے منسٹری کا چارج سنبھالا ہے تب سے اس شعبے کو اولین ترجیح دی ہے،سابق وزیراعلی بلوچستان نواب جام کمال خان عالیانی کے دور حکومت میں لسبیلہ اوتھل کے لیئے منظور شدہ ری ہیبلیٹیشن سینٹر کا کام جلد مکمل کیا جائے گا چونکہ یہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے ہینڈآور ہیں اس سلسلے میں ان سے بات چیت جاری ہے جلد اسے فنکشنل کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے