کراچی، تیز رفتار ٹینکر گھر میں جاگھسا،1شخص جاں بحق، 3 افراد زخمی

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) کراچی کے علاقے بلدیہ گلشن غازی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار واٹر ٹینکر گھر میں گھس گیا۔ تیز رفتار واٹر ٹینکر ڈرائیور سے بےقابو ہوکر گھر میں گھس گیا۔حادثے کے نتیجے میں گھر میں سویا ہوا ایک شخص واٹر ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی افراد اور جاں بحق ہونے والے شخص کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ واٹر ٹینکر کے گھر میں گھسنے سے گھر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر واٹر ٹینکر کو تحویل میں لیکر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے