پیپلز پارٹی کے جیالوں کی یہ زمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنی پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے دن رات محنت کریں، غزالہ گولہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی صدر وسابق صوبائی وزیرغزالہ گولہ، زرینہ زہری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور پاکستان کے عوام کا رشتہ روح اور جسم کی مانند ہے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواران چاروں صوبوں سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے،خواتین ملک کی آبادی کانصف حصہ ہے وہ اپنے ووٹ سے ایسے نمائندوں کاانتخاب کریں جو ایوانوں میں جاکر صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کرسکیں۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو گولہ ہاؤس میں خواتین کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ اسوقت ملک بہت سے مسائل میں گرا ہوا ہے ان مسائل سے ملک کو پاکستان پیپلز پارٹی ہی باہرنکال سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں عوام اپنے ووٹ کے ذریعے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کرائیں گے اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملک کے نئے وزیراعظم ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی جو انتخابات میں دو تہائی اکثریت سے کامیابی کے دعوے کر رہی تھی لیکن عین وقت پر انہوں نے انتخابات ملتوی کرانے کی سازش کی لیکن سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی آئی کی اس سازش کو ناکام بناتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو عام انتخابات اپنے مقررہ وقت 8فروری کو ہی کرانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی شیڈو ل کااعلان کردیا ہے اب پیپلز پارٹی کے جیالوں کی یہ زمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنی پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے دن رات محنت کریں۔انہوں نے کہاکہ خواتین کاووٹ بڑی اہمیت کاحامل ہے خواتین 8فروری کو گھروں سے نکل کر پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیں پاکستان پیپلزپارٹی انشاء آپ کو مایوس نہیں کریگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے