نیشنل پارٹی نے ہر مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ شانہ بشانہ ہوکر اپنا کردار ادا کیا ہے، میررحمت صالح بلوچ

پنجگور(ڈیلی گرین گوادر)پنجگور نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میررحمت صالح بلوچ کی رہائشگاہ میں ایک پروقارشمولیتی پروگرام منعقد ہوا جس میں بی این پی عوامی چتکان کے دیرینہ ساتھی حاجی عمر جان کشانی یونٹ کے عنایت اللہ کی سربرائی میں استاد جمعہ زیب، ارشاد احمد، یاسر علی، عطا اللہ، سدھیر احمد، دین جان، رشید، ثنا اللہ، عمران، زاکر علی، کامران، محمد ایوب نے اپنے خاندان اور دیگر 130 افراد کے ساتھ جبکہ سریکوران سے صغیر احمد کی سربرائی میں شعیب احمد، سجاد علی، جاوید علی، رحمت اللہ، خلیل احمد، شاہ میر، برکت علی، لیاقت علی، نوراللہ، برکت اللہ نے اپنے خاندان اور دیگر 40 افراد کے ساتھ بی این پی عوامی سے مستعفی ہوکر نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ صوبائی صدر میررحمت صالح بلوچ کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے باقاعدہ نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا شمولیتی تقریب سے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میررحمت صالح بلوچ، ضلعی صدر حاجی محمد ایوب بلوچ، صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبر آصف مجید بلوچ ، عنایت بلوچ، صغیر احمد بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کو مسلط کردہ بحران اور پائیدار امن اور ترقی کیلئے بلوچستان کو باصلاحیت ایماندار اور نڈر قیادت کی ضرورت ہے نیشنل پارٹی اپنی سیاسی بصیرت اور باصلاحیت قیادت سے بلوچستان کے مشکلات کو حل کرسکتا ہے 2024 کی الیکشن بلوچستان کے مسلط کردی کرپٹ مافیا کے خلاف بلوچستان کے عوام کو اپنا کردار ادا کرنا چاھئے نیشنل پارٹی نے ہر مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ شانہ بشانہ ہوکر اپنا کردار ادا کیا ہے بلوچستان کے وسائل ہو یا بلوچ قومی شناخت نیشنل پارٹی ہر فورم پر بلوچستان کی ترجمانی کی ہے پنجگور اس وقت نام نہاد مصنوعی لیڈروں کی کرپشن سے بدترین دور سے گزر رہا ہے تعلیمی ادارے تباہ صحت مفلوچ اور عوامی ادارے مکمل طور پر جام ہوگئے نیشنل پارٹی عوام سے وعدہ کرتی ہے کہ نیشنل پارٹی کو موقع ملا تو عوام کی امن اور انکی عزت نفس پر کوئی آنچ آنے نہیں دیگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے