نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے لنک بادینی روڈ توسیع منصوبے کا افتتاح کر دیا

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)نگراں صوبائی حکومت نے سات سال سے زیر التوا کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کا منصوبہ چار ماہ میں مکمل کرلیا نگراں وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے اتوار کو لنک بادینی دو رویہ روڑ کے توسیع منصوبے کا افتتاح کیا اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ نگراں صوبائی حکومت نے باگ دوڑ سنبھالی تو دیگر چیلینجز کے ساتھ ساتھ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے منصوبے انتہائی سست روی کا شکار تھے جس کی وجہ سے علاقے کے مکینوں اور عوام الناس کو شدید مشکلات کا سامنا تھا نگراں صوبائی حکومت نے جاری ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز کی فوری فراہمی یقینی بنائی اور مکمل انتظامی معاونت فراہم کرتے ہوئے حائل رکاوٹوں کو دور کرکے منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جس کی وجہ سیآج الحمدللہ یہ منصوبے پایا تکمیل کو پہنچے ہیں نگراں وزیر اعلی نے کہا کہ سبزل روڈ تا لنک روڈ سمنگلی کراس براستہ شابو تا ائیرپورٹ روڈ کوئٹہ کا سنگ بنیاد بھی رکھ دیا گیا ہے ہماری پوری کوشش ہے کہ اجتماعی نوعیت کے عوامی منصوبوں کی فوری تکمیل کو یقینی بنایا جائے نگراں حکومت کی ترجیحات میں عوام کی فلاح و بہبود سہر فہرست ہے، میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ مواصلاتی منصوبوں کی تکمیل سے کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے بہا میں نمایاں بہتری آئے گی اور عوام کو بھی پر ہجوم سڑکوں کی بجائے متبادل سڑکوں کی سہولتیں دستیاب ہونگی، نگراں وزیر اعلی بلوچستان نے کہ نگراں حکومت کے قلیل عرصے میں سریاب روڈ، سبزل روڈ اور انسکمب روڈ سمیت کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت جاری دیگر منصوبوں کو بھی جلد مکمل کیا جائے گا نگراں صوبائی حکومت عوامی نوعیت کے ہر اہم منصوبے کی تکمیل کے لیے بھر پور معاونت فراہم کرتی رہے گی خطاب سے قبل نگراں وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے لنک بادینی دو رویہ سڑک کے توسیع منصوبے کا افتتاح کیا جبکہ سبزل روڑ تا لنک روڈ سمنگلی کراس براستہ شابو کا سنگ بنیاد رکھا، تقریب کے آغاز پر کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے پروجیکٹ ڈائریکٹر رفیق بلوچ نے کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تمام جاری منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نگراں وزیر اعلی بلوچستان کے مسلسل دوروں و نگرانی اور خصوصی دلچسپی کے باعث تمام منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور دو دو ہفتے کے دورانیے سے تمام منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بناتے ہوئے ان کا افتتاح کیا جائے گا تقریب کے اختتام پر نگراں وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے منصوبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی عبدالصبور کاکڑ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات، پروجیکٹ ڈائریکٹر کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج رفیق بلوچ و دیگر افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹس دئیے جبکہ پروجیکٹ ڈائریکٹر کی جانب سے نگراں وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کو سوئینر بھی پیش کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے