فوجی عدالت میں عام شہریوں پہ کیس چلانا آئین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، نواب محمد اسلم رئیسانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاہے کہ پاکستان مزید کسی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتاجنگی اخراجات ختم کر کہ پیسہ زراعت کی صنعت پہ خرچ کرنا چاہیے، Food is Power کے نظریہ پہ عمل کرنا چاہیے۔انسانی حقوق کے علمبردار سب سے بڑے فراڈی ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں ن ے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاکہ پاکستان مزید کسی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا، اقوام متحدہ، اسلامی کانفرنس جنگیں وغیرہ بھی 76سالوں میں کچھ نہیں کر سکے، اب کشمیر کا مسلہ حل کریں،جنگی اخراجات ختم کر کہ پیسہ زراعت کی صنعت پہ خرچ کرنا چاہیے، Food is Power کے نظریہ پہ عمل کرنا چاہیے۔وہ ریاستیں یا ممالک جو خود کو انسانی حقوق کے بڑے علمبردار ظاہر کرتے ہیں وہ تمام وقت کے سب سے بڑے فراڈی ہیں،انہوں نے کہاکہ اگر عمران خان ہوگا تو تیز باؤلنگ کا ڈر بھی تو ہوگااسلامی جمہوریہ میں اگر کسی شہری،سیاسی کارکن سے جرم سرزد ہو اس پہ شرعی عدالت میں کیس چلایا جائے۔ فوجی عدالت میں عام شہریوں پہ کیس چلانا آئین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، جو فوجی عدالتوں کے حق میں ہیں ان کو غزہ میں جنگ کے لیے بھجا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے