عمران خان کو بھی اسٹبلشمنٹ نے اقتدارمیں لے آیا پھر جب اختلاف کیا تو گرد ن سے پکڑ کر باہر کردیا، لیاقت بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے سلگتے اجتماعی مسائل جوں کے توں،عوام الناس حقوق سے محروم، سیاسی بے وفائی کی لہر زوروشورسے جاری۔حکمرانوں مقتدرقوتوں کو اپنی روش تبدیل کرنا ہوگی۔نااہل بے وفا حکمرانوں کی وجہ سے وسائل سے مالامال بلوچستان کے عوام مسائل کے گرداب میں پھنس گیے ہیں جگرگوشے لاپتہ،زراعت تباہ،ساحل،وسائل اوربارڈرٹریڈپرمافیازمسلط ہیں۔جماعت اسلامی الیکشن میں کامیاب ہوکر بلوچستان کوخوشحال،عوام کو حقوق دلائیگی۔جماعت اسلامی اپنی فلاحی انقلابی منشور،انتخابی نشان اورکارکردگی کی بنیاد میں الیکشن میں حصہ لے رہی ہے۔اتحادی سیاست میں عوام کے بجائے وقتی مفاد، ذات وپارٹی مفادات کو ترجیح دی جاتی ہیں مفادات کیلئے اتحادکو بھی ختم کیے جاتے ہیں اب توالمیہ ہے کہ سیاسی مذہبی پارٹیاں بھی تقسیم درتقسیم کا شکار اور دھڑوں میں بٹ گئی ہیں۔الحمداللہ جماعت اسلامی بہترین خدمات،تربیتی جمہوری نظام،اسلامی احتسابی سسٹم کی وجہ سے تقسیم اور بکھرنے سے محفوظ ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے کوئٹہ میں جماعت اسلامی زون 39کے تحت ”عزم نوورکرزکنونشن“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا عزم نوورکرزکنونشن سے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی،نائب امیر زاہدا ختر بلوچ،مولانا عبدالکبیر شاکر،امیر ضلع حافظ نورعلی،عبدالمجید سربازی،اعجازمحبوب، محمد صادق مینگل ودیگر نے بھی خطاب کیا۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ قوم پرستی ومذہب کی سیاست کرنے والوں نے بھی قوم وپارٹیوں کو تقسیم کر دیاانتخابات میں تمام پارٹیوں کو برابری کی بنیادپر حصہ لینے کا حق دیا جائے سیاسی پارٹیاں اسٹبلشمنٹ کے ہاتھ کی گھڑی نہ بنے۔عمران خان کو بھی اسٹبلشمنٹ نے اقتدارمیں لے آیا پھر جب اختلاف کیا تو گرد ن سے پکڑ کر باہر کردیاالیکشن کمیشن ضابطہ اخلاق،الیکشن قوانین پر عمل درآمد کروائیں امیدواروں کیلئے اخراجات طئے کریں مال ودولت سے الیکشن چوری کرنے نہ دیا جائے۔انتخابات میں دھاندلی عوام کے اعتماد کو پارہ پارہ کردیتاہے۔جمہوری حقوق،نفاذ اسلام،مسائل کے حل اورترقی وخوشحالی کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔افغان عوام نے دنیا کی بڑی طاقتوں کو باربار شکست سے دوچار کر دیا ہے امریکہ کو بھی بدترین شکست دے دیامگرشکست کے بعد راولپنڈی نے افغانستان کیساتھ بہتر رویہ نہ رکھ کر ان کی فتح کو دل سے تسلیم نہیں کیا جس کی وجہ سے نفرت وتعصب اورخلیج میں اضافہ ہورہا ہے۔امریکہ نے افغانستان میں بائیس سال پاکستان کے خلاف نفرت کا بیج بویاکاش پاکستان افغانستان سے تعلقات پر نظرثانی کرکے بہتر دوستانہ برادرانہ مخلصانہ بنادیتے۔ آج پاک افغان ایران بارڈر پر صورتحال خراب،تجارت بند،گیس پائپ لائن پرکام بند ہیں کب تک امریکی غلامی کرتے رہیں گے۔اسرائیل نے غز ہ میں دہشت گردی،نسل کشی شروع کردیا ہے فلسطین فلسطینیوں کا ہے نگران وزیراعظم بھی بزدلی کرکے اصول موقف سے ہٹ کر موقف پیش کر رہے ہیں۔بھارت نے کشمیر میں ظلم کی انتہاکر دی ہے پاکستان میں عوام اور فوج کے درمیان فاصلے بڑھ رہے ہیں لوگوں کو لاپتہ کیا جارہاہے۔اسٹبلشمنٹ وافواج فرسودہ طریقوں پر نظرثانی کرکے آگے بڑھنے کی حکمت عملی بنائیں۔غلطیوں وغلط فہمیوں کی وجہ مسائل ومشکلات اوردوریاں بن گئی ہیں نیشنل سیکورٹی کونسل قومی ترجیحات پر آگے بڑھنے کا نیا لائحہ عمل بنائیں۔اسلامی پاکستان ہی خوشحال بلوچستان کاضامن ہے۔جماعت اسلامی نے پورے ملک میں 85فیصدحلقوں میں امیدوارنامزد کیے ہیں نوجوان قوم کادکھ دردرکھنے والے عوام جماعت اسلامی کیساتھ ہے۔جماعت اسلامی کے دعوے ہوامیں اڑنے والے نہیں ہم جو کہتے ہیں کرکے دکھائیں گے ہم نے اچھے لوگوں کو اکھٹاکیا جو ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ذمہ داران امیدواران اور کارکنان نے انتخابی مہم پوری قوت،ہمت واستقامت سے چلانا ہے۔ جماعت اسلامی پر جب بھی اورجہاں بھی عوام نے اعتماد کیا ہم نے کردار،کارکردگی دیانت وامانت کیساتھ ڈیلیور بھی کیا۔انتخابات بروقت کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔انتخابات کے التواء کیلئے کچھ قوتیں بہانہ مانگتی ہے سپریم کورٹ نے نظریہ ضرورت کو ازسرنوپیداکرنے کے بجائے جمہور کے انتخابی حق کو تسلیم کرتے ہوئے 8فروری الیکشن کا اعلان کیا۔صرف جماعت اسلامی اوران کے قائدین ہمیشہ ہر جگہ عوام کے درمیان موجود رہی ہے ہم کسی گروہ فرد کی خوشی نہیں اللہ کی رضاوخوشنودی،عوام کے مسائل کے حل اور اسلامی نظام کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے