عام انتخابات 2024، سرکاری ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)عام انتخابات 2024 کے پیشِ نظر اسلام آبادکے سرکاری اداروں کے افسران اور عہدیداروں کی چھٹیوں پرپابندی عائد کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر(ڈی آر او) اسلام آباد نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر چھٹیوں پر پابندی عائد کی۔ ڈی آر او کی ہدایت کے مطابق محکمہ تعلیم کے افسران اور ملازمین اسلام آباد چھوڑ کر نہیں جائیں گے۔
اس کے علاوہ ڈی آر او کی جانب سے کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے آفیشلز اسلام آباد میں رہیں گے۔