سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی پیپلزپارٹی میں شامل

پشاور (ڈیلی گرین گوادر)پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے معروف عالم دین اور سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے ملاقات کی۔

سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد حامد سعید کاظمی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی، حامد سعید کاظمی اور احمد سعید کاظمی کی شمولیت کے موقع پر نیئر بخاری، مخدوم احمد محمود اور عبدالقادر شاہین بھی موجود تھے۔آصف زرداری نے حامد سعید کاظمی اور احمد سعید کاظمی کو دیگر رفقاء سمیت پی پی پی میں شمولیت پر مبارکباد دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے