بلوچستان نیشنل پارٹی وہ واحدپارٹی ہے جو کہ بلوچستان کے ہرمظلوم عوام کی آواز بنی ہوئی ہے،حاجی باسط لہڑی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیراہتمام شہیدچوک سریاب میں شمولیتی پروگرام منعقد ہوا جس میں عبدالصمد شاہوانی اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت بلوچستان نیشنل پارٹی ایگزیکٹو ممبر حاجی میرباسط لہڑی،ڈسٹرکٹ کوئٹہ صدر میر غلام بنی مری، سابقہ ضلعی صدر میرغلام رسول مینگل کی قیادت میں بی این پی میں شامل ہوگئے۔ شمولیتی پروگرام سے میر غلام بنی مری،حاجی باسط لہڑی،میر غلام رسول مینگل،رضا شاہوانی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی وہ واحدپارٹی ہے جو کہ بلوچستان کے ہرمظلوم عوام کی آواز بنی ہوئی ہے بلوچستان نیشنل پارٹی سرداراخترمینگل کی سربراہی میں صحیح مانعوں میں بلوچستان کی نمائندگی کررہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم سے سریاب سے الیکشن میں حصہ لے کر اپنے عوقم کی خدمت کریں گے اب سریاب کے لوگ مایوس نہ ہو ان کی ہر امیدیں پورا کرکے رہیں گے اور بلوچستان نیشنل پارٹی سریاب میں ترقیاتی ریکارڈ کام کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے