پارٹی نے ہمیشہ بلوچ قوم بلوچستانی عوام کے اجتماعی قومی مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کرداراداکیا ہے،غلام نبی مری
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام کوئٹہ سٹی کے یونٹ عہدیداروں کا مشترکہ اجلاس پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی کے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر کوئٹہ غلام نبی مری کے صدارت میں منعقد ہوا جبکہ مہمان خاص پارٹی خواتین سیکرٹری و سابق رکن بلوچستان اسمبلی شکیلہ نوید دہوار اجلاس کی کاروائی تلاوت کلام پاک سے ہوئی تلاوت کلام پاک پارٹی کے سرگرم رکن سبزعلی مری نے حاصل کی اجلاس کی کاروائی ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹرعلی احمد قمبرانی خواتین سیکرٹری باجی منورہ سلطانہ اور رضاجان شاہی زئی نے چلائی اجلاس میں پارٹی کو فحال بنانے عوامی رابطہ مہم اور کارنر میٹنگ سمیت دیگر امور پر سیرحاصل بحث و گفتگو میں حصہ لیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پارٹی نے ہمیشہ بلوچ قوم بلوچستانی عوام کے اجتماعی قومی مسائل کو اجاگر کرنے اور حل کرنے کی حوالے سے ہر سطح پر موثر انداز میں آواز بلند کی اور جاری ناانصافیوں کے خلاف آواز بلند کی ہے یہاں کے عوام کے ساتھ ہمارا ایک گہرا نظریاتی اور فکری رشتہ ہے جو کسی لالچ کے محتاج نہیں ہے ہہاں کے عوام گواہ ہے کہ پارٹی میں مشکل حالات میں ہہاں کے عوام تنہا نہیں چھوڑا ناانصافیوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے ہوکر حقیقی ترجمانی کا حق ادا کرتے چلے آرہا ہے الیکشن کے دوران نام نہاد سیاسی جماعتیں تو دکھائی دیتے ہیں جب کہ بلوچستان اور بلوچ قوم پر مشکل وقت آتا ہے تو عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کے بجائے زور آور قوتوں کے پالیسیوں کا حصہ بن کر انکے توسیع پسندانہ پالیسیوں کی راہ ہموار کرتی ہے ہہاں کے عوام انکے کردار دوغلا پالیسی جھوٹ فریب کرپشن موقع پرستی مفاد پرستی ذاتی اور گروہی خاندانی سیاست سے بخوبی واقف ہے آنے والے الیکشن میں بلوچستانی عوام ان پارٹیوں کو مسترد کرینگے اور بی این پی کا انتخاب کرینگے جنہوں نے بلوچستان جملہ اجتماعی مسائل بلوچ لاپتہ افراد کی بازیابی سائل وسائل کی اختیار افغان مہاجرین کی انخلا گوادر قانون سازی و دیگر مسائل کیلئے سیاسی اور جمعوری انداز میں آواز بلند کرکے ناانصافیوں کو اجاگر کیا اجلاس میں کوئٹہ سٹی کے مخلتف علاقوں میں کارنر میٹنگ عوامی رابطہ مہم کے پروگرامز کو ترتیب دی 18 دسمبر کو سہہ پہر 3:00 بجے شانتی نگر میں پارٹی کے رہنما سلیم چند کی رہائش گاہ پر خواتین کی گرینڈ شمولیتی پروگرام 19 دسمبر کو شام 4:00 ٹین ٹاون میں پارٹی کے سینئر رہنما میرنصیر مینگل کے رہائش گاہ پر خواتین کارنر میٹنگ منعقد ہوگا 19 دسمبر کو سہہ پہر 3:00 بجے کو حلقہ پی بی 26 بروری یونٹوں کا مشترکہ اجلاس پارٹی کے ضلعی کونسلر روف کھیازئی کے رہائش گاہ پر منعقد ہوگا 21 دسمبر کو ملک فقیرمحمد روڈ میں پارٹی کے ضلعی کونسلر اقبال ایڈوکیٹ کے رہائش گاہ پر دن 12:00 بجے کو خواتین کارنر میٹنگ جبکہ سہہ پہر 3:00 بجے کو کارنر میٹنگ ہوگا 22 دسمبر پارٹی کے مرکزی کونسلر گنیش لعل کے مشاورت پر کارنر میٹنگ ہوگا اور 23 دسمبر علمدار روڈ میں 3:00 بجے کارنر میٹنگ منعقد ہوگااس موقع میر غلام رسول مینگل میر نصیرمینگل ادریس پرکانی گنیش لعل راجپوت بسم اللہ بلوچ سلیم شاہوانی سلیم چند عادل آکاش مامانور خان کھیازئی ابوبکر لانگو جاوید کھیازئی نیاز محمدحسنی تنویر مسیح میرزعفران مینگل حمید بلوچ ارباب نزیر احمد دہوار طلال رند عبدالہادی شاہوانی ثاقب بلوچ احمد نواز ساتکزئی شایدجمیل شہزاد مسیح اور دیگر موجود تھے۔