مولانا سائیں عبدالقیوم ہالجیوی کا جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے صوبائی امیر منتخب ہونے کا فیصلہ نیک شگون ہے، حافظ حسین احمد
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء سابق سینیٹرحافظ حسین احمد نے کہا کہ مولانا سائیں عبدالقیوم ہالجیوی کا جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے صوبائی امیر منتخب ہونے کا فیصلہ نیک شگون ہے درگاہ ہالجی شریف کی عظیم روحانی علمی وسیاسی خدمات ہیں۔ان خیالات اظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے نومنتخب صوبائی امیر پیر طریقت وشریعت مولانا سائیں مولانا عبدالقیوم ہالجیوی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا،سابق سینیٹرحافظ حسین احمد نے مولانا سائیں عبدالقیوم ہالجیوی کو صوبائی امیر منتخب ہونے پر مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا،اس موقع پر جمعیت علما ء اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی صاحبزادہ ظفر حسین احمد بھی موجود تھے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا کہ مولانا سائیں عبدالقیوم ہالجیوی کے صوبائی امیر کی انتخاب سے جمعیت علمائے اسلام کو صوبہ سندھ میں جماعتی وسیاسی سطح پر مزید تقویت ملے گی انہوں نے کہا کہ پیر طریقت وشریعت مولانا سائیں مولانا عبدالقیوم ہالجیوی کی انتخاب سے جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کارکن دن رات جہد وجہد کرکے مولانا سائیں عبدالقیوم ہالجیوی کی قیادت میں جمعیت علماء اسلام کو مزید مضبوط اور ناقابل تسخیر قوت بنائیں گے انہوں نے کہا کہ آنے والے دور میں عوام کی امیدیں جمعیت علماء اسلام کی قیادت سے وابستہ ہیں مملکت خداداد پاکستان کو مسائل سے جمعیت علماء اسلام اور قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن ہی نکال سکتی ہے۔