معصوم بچوں کی شہادت کا زخم اس دھرتی کے سینے پر اب بھی تازہ ہے، کرن بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نے ایک بیان میں نے شہدائے اے پی ایس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں کی شہادت کا زخم اس دھرتی کے سینے پر اب بھی تازہ ہے، ان معصوم شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ شہدائے اے پی ایس کی برسی پر اپنے پیغام میں کرن بلوچ نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کو کبھی بھول نہیں سکتے، ہماری بہادر افواج پاکستان اور پولیس کے آفیسرز اور جوانوں نے وطن میں امن اور دھرتی کی حفاظت کیلئے اپنی جانیں قربان کی ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پا رٹی شہیدوں اور دلیروں کی جماعت ہے جس نے اس دھرتی اور عوام کیلئے شہید ذولفقار علی بھٹو، میر شاہنواز بھٹو، میر مرتضیٰ بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو سمیت سانحہ کارساز و دیگر ہزاروں قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ہم سے بڑھ کر شہداء کا درد کون سمجھ سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے متاثرہ خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں انتہاپسندی و دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا یہ عزم ہے کہ ہم یقینی بنائیں گے کہ پاکستانی قوم کو پھر کبھی سانحہ اے پی ایس جیسے لمحات سے گزرنا نہ پڑے ہمیں انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنا ہوگی اورہم یہ جنگ ضرور جیتیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے