شیرافضل مروت کی گرفتاری وشعیب شاہین کوروکنا قابل مذمت ہے، پی ٹی آئی کوئٹہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)تحریک انصاف ضلع کوئٹہ کے صدر و سابق میئر رحیم کاکڑ سید اقبال شاہ ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز لاہور میں شہر افضل مروت ایڈوکیٹ کی گرفتاری اور آج صبح کوئٹہ ایئر پورٹ پر شعیب شاہین ایڈوکیٹ کور روکنا اور لاہور واپس کرنا قبل مذمت اقدام ہے اور صاف الفاظ میں بزدلی کی انتہا کے سوا کچھ نہیں ہے اس قسم کی ناروا اقدامات عوام کے ساتھ ملک کے ساتھ زیادتی کے سوا کچھ نہیں بیان میں آرمی چیف کور کمانڈر کوئٹہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہم بھی پاکستان کے شہری ہیں اور اپنے ملک فوج اور ملکی اداروں سے اپنا محبت رکھتے ہیں ملک کی سب سے بڑی عوامی جماعت انکے قائدین کے ساتھ اس قسم کے اقدامات کارنا عوام کے ساتھ زیادتی ہے بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف پاکستان کی سب سے زیادہ محب وطن جماعت ہیں۔