سپریم کورٹ کے فیصلے پر تحفظات ، آر اوز کا ہونا شفاف انتخابات کی عکاسی نہیں کرتا،بیرسٹر گوہر خان

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مطمئن نہیں، فیصلے پر ہمارے تحفظات موجود ہیں۔ آر اوز کا ہونا فیئر انتخابات کی عکاسی نہیں کرتا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی لیکن ہم سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ ہماری درخواستوں کو بھی سنا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈی آر اوز اور آر اوز فری اینڈ فیئر الیکشن کرائیں لیکن جن ڈی سیز نے ایم پی اوز کے آرڈر کیے وہ کیسے الیکشن صاف و شفاف کرائیں گے، سپریم کورٹ نے عمیر نیازی کو نوٹس جاری کیا ہے، توہین عدالت کے نوٹس ہوں گے تو کوئی بھی صاف و شفاف الیکشنز کیلئے عدالت نہیں جائے گا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ٹرائل جیل میں کرائے جا رہے ہیں تاکہ دباؤ بڑھے اور سمجھوتہ ہو لیکن وہ سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ صاف شفاف الیکشن کرانے ہیں تو حکومتی نمائندوں کے آر اوز اور ڈی آر اوز کا رول نہیں ہونا چاہیے، تمام ریٹرننگ افسران عدلیہ سے ہونے چاہئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے