سرحدی چیک پوسٹوں سمیت تمام ناکہ جات کو فعال کرکے اضافی نفری بھی تعینات کر دی گی ہے، ایس ایس پی جعفرآباد فریال فرید

ڈیرہ اللہ یار(ڈیلی گرین گوادر)ایس ایس پی جعفرآباد فریال فرید نے کہا ہے کہ جرام پیشہ افراد اور اسمگلرز کے خلاف جعفرآباد پولیس فرنٹ فوٹ پر کارروایوں میں مصروف ہے پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار میں ڈی ایس پی سرکل محمد داود کھوسہ، ایس ایچ او تھانہ ڈیرہ اللہ یار عبدالروف جمالی و دیگر پولیس افسران کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوے ایس ایس پی فریال فرید نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران چوری، ڈکیتی، راہزنی اور دیگر جرام میں ملوث بین الاضلاع گینگ کو برسٹ کرکے 116 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جنکے قبضے سے 7 عدد پستول، تین عدد رافل، 1205 راونڈ، 1205 لیٹر شراب، 35 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس، 19 گرام آس، 35 کلو گرام بھنگ، 13 مسروقہ موٹر سایکلیں، 18 عدد موبال فونز، پیٹرول پمپ ڈکیتی کے ملزم سے ایک لاکھ نقد برآمد کیے گے، انکا کہنا تھا کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کی گی کارروایوں میں 3946 ٹن یوریا، 164 ٹن گندم اور 9575 ٹن چینی برآمد کرکے متعلقہ حکام کے حوالے کیے گے، ضلع بھر میں امن امان کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس متحرک ہے، تواتر سے ہونے والی ڈکیتی وارداتوں میں بین الاضلاع گینگ کے کارندے ملوث تھے جنکی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی سرکل اور ایس ایچ او کی سربراہی میں اسپیشل ٹیم تشکیل دی گی ٹیم نے بڑی بہادری سے قلیل وقت میں گینگ کا سراغ لگا کر نہ صرف گینگ کو برسٹ کیا بلکہ اہم کارندوں کو بھی گرفتار کرکے مال مسروقہ بھی برآمد کیا، ایس ایس پی نے مزید کہا کہ جعفرآباد کی سرحدیں سندھ اور دیگر اضلاع سے ملتی ہیں سرحدی چیک پوسٹوں سمیت تمام ناکہ جات کو فعال کرکے اضافی نفری بھی تعینات کر دی گی ہے، ضلع میں جرام پیشہ افراد کو کسی صورت پناہ گاہیں قام کرنے نہیں دینگے اور انکے سہولتکاروں کے خلاف بھی سخت کارروایاں جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے