خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے ترجیئی لسٹ 22 دسمبر 2024 تک جمع کرانی ہونگی، صوبائی الیکشن کمشنر

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان اعجاز انور چوہان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024 کے لئے انتخابی پروگرام جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 19 دسمبر 2023 کو ریٹرننگ افسران کی جانب سے پبلک نوٹس جاری کیا جائیگا۔ 20 سے 22 دسمبر 2023 تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے۔ نامزد امیدواروں کے ناموں کی فہرست 23 دسمبر 2023 کو جاری کی جائیگی۔ 24 دسمبر سے 30 دسمبر 2023 تک ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ 3 جنوری 2024 تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف کاغذات نامزدگی کی منظوری اور مسترد پر اپیلیں دائر کی جا سکیں گی۔ 10 جنوری 2024 تک اپیلوں پر اپیلٹ اتھارٹی فیصلے کریں گے۔ 11جنوری 2024 کو امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری کی جائے گی۔ 12 جنوری 2024 کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی۔ 13 جنوری 2024 کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہوں گے۔ جبکہ 8 فروری 2024 بروز جمعرات کو پولنگ ہوگی۔ مزید براں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کو ریٹرننگ افیسر تعینات کیا گیا ہے۔ لہذا بلوچستان کے قومی و صوبائی حلقوں کے مطابق خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کیلئے ترجیئی لسٹ 22 دسمبر 2023 تک متعلقہ ریٹرننگ افسر (صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان) کے پاس جمع کرا دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے