تحریک انصاف جمہوریت اور الیکشن کے خلاف سازش کررہی ہیں، سردار فتح محمد محمد حسنی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر و سینٹر سردار فتح محمد محمد حسنی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی انہی غلط پالیسیوں اور ناقص کارکردگی کی وجہ سے ملک کی معاشی حالات بگڑگئے ا ور اب بھی پی ٹی آئی مختلف طریقوں سے اقتدار حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سردار فتح محمد حسنی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف جمہوریت اور الیکشن کے خلاف سازش کررہی ہیں الیکشن سے بھاگنے کیلئے پی ٹی آئی عدالتوں کا سہارا لیا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ آج الیکشن شیڈول کا اعلان ہونا تھا پی ٹی آئی عدالت جا کر واضح کردیا کہ پی ٹی آئی شارٹ کٹ پارٹی ہے اور شارٹ کٹ طریقے سے اقتدار حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنے کیلیے مختلف سازش کررہی ہیں ملکی اداروں پر حملہ آور ہونے کے بعد جمہوریت پر حملہ آور ہو کر الیکشن کو ملتوی کرنے کی سازشیں کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بروقت الیکشن ملک و قوم کی وسیع تر مفاد میں ہیں پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے اور اس را پر گامزن ہے جو انتہائی افسوس ناک عمل ہے الیکشن ملتوی کرکے ملک کی بدنامی ہو ملک کے تمام اداروں سے گزارش ہے کہ پی ٹی آئی ملک دشمن پارٹی ہے اس پر سخت سے سخت پابندی عائد کرکے الیکشن کا اعلان کیا جائے لہذا جمہوریت کے خلاف سازشوں کو ناکام کرکے الیکشن کی جانب قدم بڑھا یا جائے۔