تحریک انصاف انتخابات سے راہ فرار چاہتی ہے جو جمہوریت اور آئین کے خلاف ہے، سردار عنایت اللہ خان زہری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء سردار عنایت اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف انتخابات سے راہ فرار چاہتی ہے جو جمہوریت اور آئین کے خلاف ہے تحریک انصاف کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے سے یہ واضح ہوتا ہے انہیں 2018 میں کامیابی ملی نہیں بلکہ سلیکشن کے صورت میں آئے جنھیں بعد میں منتخب قرار دینے کی کوشش کہ گئی۔انہوں نے کہا کہ جمہوری ملک میں بروقت ہی انتخابات ہوتے ہیں اور پاکستان بھی ان ہی ممالک میں شامل ہے جہاں آزادانہ ماحول میں انتخابات ہوتے رہے ہیں لیکن موجودہ صورتحال میں انتخابات میں التواء کی کوشش سے معلوم ہوتا یے کہ تحریک انصاف انتخابات سے قبل ہی اپنی شکست تسلیم کرچکا ہے۔انہوں نے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت سے فوری اور صاف اور شفاف انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات ایک جمہوری آئینی تقاضا ہے صاف شفاف الیکشن ہی ملک کے مسائل کا حل ہے تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لے کر ملک اور قوم کے مفاد کو ترجیح دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم کرنا خوش آئند عمل ہے ملک الیکشن کی طرف جانے والا ہے ہم سب کو اس جمہوری اور آئینی عمل کا حمایت کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے