بولان ڈیم کی تعمیر سے علاقہ ذرخیز اور عوام خوشحال ہونگے،سردار یار محمد رند

ڈھاڈر(ڈیلی گرین گوادر)رند قبائل کے سربراہ سابق وفاقی وصوبائی وزیر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ بولان ڈیم کی تعمیر سے علاقہ زرخیز اور عوام خوشحال ہونگے میری خواہش تھی کہ میں اپنے دور میں اپنے عوام کے لیے بڑے بڑے براجیکٹ کے زریعے علاقے میں زرعی معاشی اور تعلیمی ترقی کو ممکن بنایا جائے جس میں ہم نے بڑی حد تک کامیابی حاصل کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اللہ یار شاہ کے پرفضا مقام بولان ڈیم پر عوامی اجتماع اور زرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس میں علاقے کے معتبرین سیاسی سماجی رہنماں سادات کرام بلدیاتی نمائندوں کے علاوہ ڈیم سے ملحقہ زمینداروں اور کچھی نصیر آ باد جعفر آباد کے معتبرین موجود تھے جن میں چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کچھی سردارزادہ میر بیبرگ رند وائس چیئرمین اقبال سولنگی سید فرید شاہ دوپاسی میر بشیر احمد شاہوانی میر دوست محمد مغیری میرشادی خان بنگلزئی میر نبی بخش بنگلزئی میر عبدالرحیم رند سردار نور جان جتوئی ارباب قادر بخش ایری میر اسماعیل خان چھلگری وڈیرہ پروفیسر غلام سرور گولہ الہی بخش ابڑو وڈیرہ محمد شریف کھوسہ وڈیرہ علی احمد رند حاجی یوسف رند اور مختلف مکاتب فکر کے سیکنڑوں افراد شامل ہیں سردار یار محمد رند کا کہنا تھا کہ ہم نے مختصر عرصے میں اپنے حلقے میں بامقصد اور دیرپا منصوبوں پر توجہ دی ہے جس میں بولان ڈیم کچھی کے عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں جس کی بدولت ہزاروں ایکڑ اراضی سیراب ہوگی اور اس کا فائدہ براہ راست یہاں کے کاشتکاروں کو پہنچے گا اس موقع پر ایکسیئن ایریگیشن سکندر زہری اور کریم لونی نے بولان ڈیم کی تعمیر اہمیت اور اس کے فوائد پر بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ مزکورہ منصوبے پر ساڑھے تین ارب لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ 2021 سے تعمیر کے مراحل میں ہے جس پر 40 فیصد کام مکمل اور 2025 میں پایہ تکمیل تک پہنچے گا اور ڈیم کی تکمیل کے بعد مجموعی طور پر 37 ہزار ایکڑ اراضی زیر کاشت آ ئے گی جس کا زرعی شعبے کی ترقی پر گہرا اثر پڑے گا بریفننگ کے دوران سردار یار محمد رند نے عوام کو بتایا کہ اس منصوبے کی تعمیر میں محکمہ ایریگیشن کی معاونت قابل تحسین ہے اس کے علاوہ ہم نے پورے کچھی کے عوام کی سہولت اور زرعی اجناس کی منڈیوں تک رسائی کے لیے ڈھاڈر سے بھاگ گنداواہ شاہراہوں کی منظوری کے باوجود کام میں رکاوٹ کی بڑی وجہ بدامنی اور بلوچوں کے حقوق دعویدار ہیں جو اپنے ہی بلوچ بھائیوں کی ترقی کی راہ میں حائل ہوتے ہیں کیونکہ ان شاہراہوں کی تکمیل سے نہ صرف فاصلے کم ہونگے بلکہ عوام اور مال برداری کی نقل و حرکت میں آ سانی اور کم وقت میں آ مدو رفت ممکن ہو سکے گی انہوں نے کہا کہ میرے دور وزارت میں تعلیم کے شعبے میں نمایاں تبدیلی آئی ہے جس میں ڈھاڈر میں گرلز اور بوائز کالج کے لیے عمارتوں کی تعمیر بھاگ ناڑی کو گرلز کالج اور گنداواہ میں ڈگری کالج کا قیام تعلیمی عمل میں بہت بڑی پیش رفت ہے لیکن سیاسی مخالفین اور شکست خوردہ عناصر نے اپنی ناقص کارکردگی اور شکست کے خوف سے شوران کو جھل مگسی کے حلقہ میں شامل کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا کر ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی مگر معزز عدالت نے ان کے موقف کو مسترد کردیا ہماری اپنے عوام کے لیے خدمات اور انکی ترقی اولیت رکھتی ہے اور اگلے الیکشن میں ہم اپنے وفادار ساتھیوں اور کارکنوں کی بہتر کارکردگی اور موثر حکمت عملی سے الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے ایک سوال کے جواب میں سردار یار محمد رند نے کہا کہ بولان ڈیم پر کسی بھی قسم کے خدشات نہیں ہونے چاہئیں یہاں سے بلا تفریق سب کو ان کا حق ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے